''بھارت کا پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ شرمناک ہے،، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا ہے جنہوں نے بھارتی حملے کو شرمنا ک قرار دے دیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی سویلینز پر حملہ کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ شرمناک ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت نے پانچ پاکستانی شہروں کو نشانہ بنا یا ہے جس میں متعدد پاکستانی زخمی جبکہ تین سے زیادہ شہید ہو چکے ہیں ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
پشاور:شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ بنوں میران شاہ روڈ پر بنوں ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔
ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس نفری روانہ کر دی گئی۔