بھارت کا پاکستان پرحملہ شرمناک ہے، امریکی صدرٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی شہروں اور آزا کشمیر کے حصے پر بھارت کے میزائل حملوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی کارروائی جلد ختم ہو جائے گی۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئیوائٹ ہاس میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک شرم کی بات ہے ہم نے ابھی اس کے بارے میں سنا جب ہم اوول آفس کے دروازوں سے گزر رہے تھے۔انہوں نے دو جوہری حریفوں کے بارے میں کہاکہ وہ ایک طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔