بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئی: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کردیا جائے گا۔ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، بھارت نے 6 مقامات پر حملے کیے۔
انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللّٰہ کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 13 شہری شہید ہوئے، مریدکے مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 افراد شہید اور ایک زخمی ہوا جبکہ مظفرآباد پر حملے کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اور شکر گڑھ میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔(جاری ہے)
مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا بھارتی تنگ نظری کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک افواج پاکستان نے بھارت کے حملہ کرنے والے 5 طیارے مار گرائے ہیں، افواج پاکستان نے 3 رافیل اور ایک مگ طیارہ مار گرایا ہے، پاکستان نے بھارتی طیاروں کو اس وقت مار گرایا جب وہ حملہ کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بھٹنڈا، جموں، سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی طیارے تباہ کیے، بھارت کا ایک کمبیٹ ڈرون بھی مار گرایا ہے۔ بھارت رات سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے، بھارتی جارحیت کا جواب دیا جا رہا ہے اور دیا جاتا رہا ہے، بھارتی حملے میں پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں۔گزشتہ روز میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کروایا گیا، بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کر دیا جائے گا، بھارت کی آبی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے، پاکستان نے صرف دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔بھارت کا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو نقصان پہنچانا ناقابل قبول ہے، ہمارا دشمن بزدل اور کمزور ہے، بھارت پاکستان کے پانی کے ذخائر کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا ئی ایس پی ا ر پاکستان نے شہری شہید حملے میں
پڑھیں:
بھارت کے پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل حملے، بچے سمیت 2 افراد شہید
بھارت نے پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل داغے ہیں، سویلین آبادی کو رات کے اندھیرے میں نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں معصوم بچے سمیت 2 افراد شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کے 2 جہاز اور انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مظفرآباد، کوٹلی، احمد پور شرقیہ، بہاولپور اور مریدکے میں میزائل داغے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بزدلانہ حملے میں اب تک معصوم بچے سمیت 2 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا، پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی حملے پاک بھارت جنگ پاکستان بھارت کشیدگی شہری شہید وی نیوز