UrduPoint:
2025-05-07@23:50:35 GMT

نئے پوپ کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کی ووٹنگ کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

نئے پوپ کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کی ووٹنگ کا آغاز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) کیتھولک چرچ کے کالج آف کارڈینلز روم، اٹلی کے ویٹیکن میں، جمع ہیں، جہاں بدھ کے روز سے پوپ فرانسس کی جگہ ایک نئے پوپ کے انتخاب کا عمل شروع ہو رہا ہے۔

پوپ فرانسس، چرچ کے 266 ویں پوپ کی حیثیت سے 12 سال تک چرچ کی قیادت کرنے کے بعد ایسٹر کے موقع پر 21 اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔

نئے پوپ کے انتخاب کے لیے پوپل کنکلیو کے دوران ووٹنگ کا عمل سسٹین چیپل میں ہوتا ہے اور یہ انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

کیتھولک چرچ کی قیادت کے لیے ممکنہ امیدوار شخصیات

بدھ کے روز 133 کارڈینلز سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے پوپ کے انتخاب کے لیے روایتی ہولی ماس کے ساتھ عمل کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

صبح ساڑھے دس بجے سسٹین چیپل کی طرف بڑھنے سے پہلے وہ چیپل میں ایک دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

بدھ کو کارڈینلز پہلے ایک بار ووٹ دیں گے اور اگر پہلی بار ہی کوئی فاتح ہوا، تو وہ سفید دھواں چھوڑیں گے۔

اگر انتخاب میں کوئی کامیاب نہ ہوا، تو سیاہ دھواں ہو گا۔

ووٹنگ میں حصہ لینے والے تمام کارڈینلز، جن میں سے ہر ایک فرانسس کا ممکنہ جانشین ہو سکتا ہے، کیتھولک چرچ کے پہلے رہنما پیٹر کے مشن کو پورا کرنے کے لیے حلف اٹھاتے ہیں۔

پوپ فرانسس کی تدفین، لاکھوں سوگوار ویٹی کن کی سڑکوں پر

امکان ہے کہ نئے پوپ کے انتخاب کے لیے پہلا بیلٹ بدھ کی شام کو ڈالا جائے گا۔

اس بات کا امکان بہت کم ہے کنکلیو کی پہلی ووٹنگ سے ہی کوئی فاتح قرار پائے گا، اس لیے ووٹنگ کا عمل ہر روز چار بار اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک کہ کوئی نیارہنما منتخب نہیں ہو جاتا۔ اس کے بعد ووٹ ہر صبح دو بار اور ہر شام دو بار اس وقت تک پڑیں گے جب تک کہ کوئی نیا پوپ منتخب نہیں کر لیا جاتا۔

مشہور ہے کہ ووٹنگ کے ہر دور کے بعد بیلٹ جلا دیے جاتے ہیں۔

چیپل میں نصب ایک خصوصی چمنی سے نکلنے والا دھواں باہر کی دنیا کو نتائج سے آگاہ کرتا رہتا ہے اور سیاہ دھواں رہنما کی تلاش میں ناکامی کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ چمنی سے سفید دھواں نکلنا اس بات کی علامت ہے کہ ایک نیا پوپ مل گیا ہے۔

کیا کلیسائے روم اب ایک افریقی پوپ کے انتخاب کے لیے تیار ہے؟

سب سے متنوع کارڈینلز کا اجتماع

اس بار پوپ کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا کالج جغرافیائی اور نسلی اعتبار سے اب تک کا سب سے متنوع ہے اور کیتھولک چرچ کی تاریخ میں یہ پہلا اجتماع ہے، جس میں یورپی باشندوں کی تعداد نصف سے بھی کم ہے۔

اگرچہ جمع ہونے والے زیادہ تر کارڈینلز اٹلی (17) سے ہیں۔ اس کے بعد امریکہ سے (10) اور برازیل سے (سات) ہیں۔ پوپ فرانسس نے اپنے وقت کے دوران 70 سے زائد ممالک سے 163 نئے کارڈینلز کا تقرر کیا تھا، جن میں سے بیشتر ایسے ہیں جن کی پہلے کبھی بھی کالج آف کارڈنلز میں نمائندگی نہیں ہوئی تھی۔

پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے روز ادا کی جائیں گی

پوپ فرانسس نے پوپ موبائل گاڑی غزہ کو عطیہ کی

فلسطینیوں کے ایک بڑے حامی پوپ فرانسس نے اپنی آخری خواہش میں اعلان کیا کہ ان کی ایک پوپ موبائل (جس گاڑی میں وہ چلا کرتے تھے) وہ موبائل کلینک کے طور پر استعمال کے لیے غزہ کے لیے عطیہ کر رہے ہیں۔

پوپ موبائل وہ گاڑیاں ہیں، جو کیتھولک چرچ کے رہنما کئی سالوں کے دوران مختلف ممالک اور خطوں کے دورے کے دوران اپنے لیے استعمال کی ہیں۔

ادارت: جاوید اختر

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پوپ کے انتخاب کے لیے نئے پوپ کے انتخاب کیتھولک چرچ پوپ فرانسس کے دوران چرچ کے کے بعد

پڑھیں:

سندھ میں سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، تمام انتظامات مکمل

الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق صوبے میں سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ 

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔ 

الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے، سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پرسینیٹ کی یہ نشست خالی ہوئی ہے۔ 

دریں اثنا الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے سندھ اسمبلی کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

ریٹرننگ افسر اعجاز چوہان نے پولنگ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ 

اعجاز انور چوہان کے مطابق شفاف اور پُرامن پولنگ کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں، پولنگ عملے کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پوپ فرانسس کی گاڑی غزہ کے بچوں کے لیے وقف
  • نئے پوپ کے انتخاب کیلیے اجلاس شروع؛ علامتی سیاہ یا سفید دھوئیں سے کیا مراد ہوگی؟
  • سندھ اسمبلی میں سینیٹ کا ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب قرار
  • سینیٹ نشست پر ضمنی  انتخاب، پیپپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مد مقابل، سندھ اسمبلی میں پولنگ جاری 
  • سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی نشست پر ضمنی انتخاب، سندھ اسمبلی میں پولنگ جاری
  • پوپ فرانسس کی وصیت؛ میری گاڑی کو غزہ کے بچوں کیلیے موبائل کلینک میں تبدیل کردیا جائے
  • سندھ میں سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، تمام انتظامات مکمل
  • میرا جانشین بننے کے لیے جے ڈی وینس بہترین انتخاب ہیں، ٹرمپ کا اعلان