2025-05-07@22:05:13 GMT
تلاش کی گنتی: 19

«پوپ کے انتخاب کے لیے»:

    میری گاڑی غزہ کے بچوں کے علاج میں استعمال کی جائے ، وصیت مسیحوں کے سابق روحانی پیشوا آنجہانی پوپ فرانسس کی آخری وصیت نے ایک انسانی ہمدردی پر مبنی پیغام دیا جو خاص طور پر غزہ کے بچوں سے متعلق تھا۔ عرب ٹی وی کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں کہا کہ "پوپ موبائل کے نام سے معروف وہ گاڑی جو انہوں نے 2014 میں بیت اللحم کے دورے کے دوران استعمال کی تھی اسے غزہ کے بچوں کے علاج کے لیے ایک موبائل میڈیکل کلینک میں تبدیل کیا جائے۔ اس منصوبے کے تحت گاڑی کو اس انداز میں دوبارہ تیار کیا جائے گا کہ وہ ایک چلتا پھرتا میڈیکل سینٹر بن جائے جہاں بچوں کے طبی...
    رومن کیتھولک چرچ کے 133 کارڈینلز نئے پوپ کے انتخاب کے لیے روایتی کونکلیو میں داخل ہو گئے جہاں وہ دنیا سے کٹ کر اس وقت تک رہیں گے جب تک نیا روحانی پیشوا منتخب نہیں کر لیتے۔ کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کے گزشتہ ماہ انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کے لیے تاریخی عمل شروع ہو گیا۔ کارڈینلز نے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ایک دعائیہ اجتماع کے بعد سسٹین چیپل میں داخل ہو کر خفیہ ووٹنگ کا آغاز کیا۔ پہلے دن صرف ایک ووٹ ڈالا جائے گا اس کے بعد روزانہ زیادہ سے زیادہ چار بار ووٹنگ ہو سکتی ہے۔ ووٹنگ کے بعد جلائے گئے بیلٹ کا دھواں چیپل کی چھت سے باہر آئے گا۔ سیاہ دھواں کا مطلب ہو گا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) کیتھولک چرچ کے کالج آف کارڈینلز روم، اٹلی کے ویٹیکن میں، جمع ہیں، جہاں بدھ کے روز سے پوپ فرانسس کی جگہ ایک نئے پوپ کے انتخاب کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ پوپ فرانسس، چرچ کے 266 ویں پوپ کی حیثیت سے 12 سال تک چرچ کی قیادت کرنے کے بعد ایسٹر کے موقع پر 21 اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔ نئے پوپ کے انتخاب کے لیے پوپل کنکلیو کے دوران ووٹنگ کا عمل سسٹین چیپل میں ہوتا ہے اور یہ انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ کیتھولک چرچ کی قیادت کے لیے ممکنہ امیدوار شخصیات بدھ کے روز 133 کارڈینلز سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں...
    پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے بعد ان کی وصیت سامنے آئی ہے جس میں خاص طور پر غزہ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں لکھوایا کہ میرے مرنے کے بعد میری گاڑی کو غزہ کے بچوں کے لیے کلینک بنادیا جائے۔   "دی ویٹی کن نیوز" کے مطابق پوپ فرانسس کی وصیت پر عمل درآمد کے لیے ان کی گاڑی کو اس انداز میں دوبارہ تیار کیا جائے گا کہ وہ ایک چلتا پھرتا کلینک بن جائے۔ اس موبائل کلینک میں غزہ کے بچوں کے طبی معائنے، علاج معالجے، ویکسینیشن، مرہم پٹی اور فوری ٹیسٹ کی سہولت موجود ہو گی۔ اس موبائل کلینک کو غزہ کے اُں علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جہاں طبی سہولیات میسر نہیں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی سوشل پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘  پر اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کردی جس سے نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی صحافیوں سے مذاق میں کہا تھا کہ وہ اگلا پوپ بننا چاہیں گے جس کے بعد اب یہ تصویر شیئر کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جو تصویر شیئر کی ہے اُس میں وہ پوپ کا روایتی لباس پہنے ہوئے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لیے مخصوص لمبی ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے اور دائیں ہاتھ کی انگلی فضا میں اُٹھائے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے میں صلیب کا طلائی لاکٹ بھی لٹک رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے...
    کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کے لیے اجلاس جاری ہے، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں اپنی تصویر شیئر کرکے نیا تنازع کھڑا کردی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی مذاق میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نیا پوپ بننا چاہیں گے اور اب سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوپ کے لباس میں تصویر پوسٹ کردی۔ یہ بھی پڑھیں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا اجتماع کب ہوگا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے نے پوپ کا روایتی لباس زیب تن کیے ہوئے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوپ کے لباس میں اپنی ایک جعلی تصویر پوسٹ کی، انہوں نے مذاق میں کہا کہ وہ اگلے ’کیتھولک پوپ‘ بننا چاہتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق صدر ٹرمپ کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ رنگین تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ان کی دائیں انگلی آسمان کی طرف اشارہ کر رہی ہے، انہوں نے پوپ کی ریگیلیا پہن رکھی ہے، جس میں سفید لباس، سونے کا مصلوب پینڈنٹ اور میٹر ٹوپی شامل ہے۔ خیال رہے کہ ٹرمپ نے پوپ فرانسس کے جانشین کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کے اجلاس سے چند روز قبل رواں ہفتے صحافیوں سے مذاق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) پوپ فرانسس کی رحلت اور تدفین کے بعد اب دنیا بھر میں موجود 1.4 بلین کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا یعنی پوپ کے انتخاب کا مرحلہ دریش ہے۔ اس مقصد کے لیے کارڈینلز سات مئی کو ویٹیکن کے سسٹین چیپل میں جمع ہوں گے۔ ایک نظر اُن کیتھولک مذہبی رہنماؤں پر، جو پوپ منتخب کیے جانے ممکنہ امیدوار ہیں۔ کارڈینل پیاٹو پارولین تاریخ پیدائش: 17 جنوری 1955ء قومیت: اطالوی پوزیشن: پوپ فرانسس کے تحت ویٹیکن کے وزیر خارجہ تجربہ: 70 سالہ پیاٹو پارولین ویٹی کن کے تجربہ کار سفارت کار ہیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ بشپس کی نامزدگی کے ایک متنازعہ معاہدے کی نگرانی کی۔ وہ نائجیریا، میکسیکو...
    267 ویں پوپ کے انتخاب کے لیے کنکلیو (کارڈینلز کا اجلاس) کا آغاز 7 مئی کو ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس چل بسے، ویٹیکن کا باضابطہ اعلان ویٹیکن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق روم میں موجود کارڈینلز نے 7 مئی 2025 کو کنکلیو شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس طویل علالت کے بعد 21 اپریل کو 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ پہلے لاطینی امریکی پوپ تھے۔ بطور پوپ ان کا دور 12 برس پر محیط تھا۔ یہ تاریخ پیر کی صبح تقریباً 180 کارڈینلز نے ویٹیکن میں پانچویں عام اجتماع کے لیے جمع ہونے کے موقعے پر کی تھی۔ یہ کانفرنس ویٹیکن کے سسٹین چیپل میں منعقد ہوگی جو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) مغربی افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے کارڈینل پیٹر ٹرکسن کا پاپائے روم کے طور پر ممکنہ انتخاب کے لیے نام پچھلی مرتبہ 2010ء میں اس وقت بھی سننے میں آ رہا تھا، جب آخر کار ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اور اب انتقال کر چکے پوپ فرانسس کو کلیسائے روم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا تھا۔ آج سے قریب 15 برس قبل افریقی کارڈینل پیٹر ٹرکسن نے کہا تھا کہ وہ تب پاپائے روم کے عہدے پر انتخاب کے لیے تیار نہیں تھے۔ ان کے نزدیک تب شاید کیتھولک چرچ بھی اس پیش رفت کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھا کہ اس کی قیادت کوئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 اپریل 2025ء) ویٹیکن نے بالآخر اپنے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ پیر کے روز وفات پانے والے پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے روز ادا کر دی جائیں گی۔ ان لوگوں کے لیے اوقات کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے، جو آنجہانی پوپ کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ویٹیکن کے اعلان کے مطابق پوپ کے تابوت کو بدھ کی صبح ہی سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں منتقل کر دیا جائے گا اور مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے سے نصف شب تک اسے عوام کے دیدار کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔ البتہ جمعرات اور جمعے کے روز باسیلیکا کو ویٹیکن کے وقت کے مطابق...
    ویٹیکن نے پوپ فرانسس کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی آخری رسومات ہفتے کے روز سینٹ پیٹرز اسکوائر میں صبح 10 بجے (مقامی وقت) ادا کی جائیں گی۔ 88 سالہ پوپ فرانسس دماغی فالج اور دل کے ناکامی کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ ویٹیکن کی جانب سے جاری تصاویر میں پوپ فرانسس کی میت کو کھلے تابوت میں دکھایا گیا ہے، جہاں وہ سرخ لباس، پاپائی تاج اور ہاتھ میں تسبیح تھامے نظر آتے ہیں۔ ان کے انتقال پر کیتھولک برادری میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن حکام نے ان کی رہائش گاہ کے دروازے سیل کر دیے ہیں، جبکہ نئے...
    گزشتہ روز 88 برس کی عمر میں انتقال کرجانیوالے پوپ فرانسس کی آخری رسومات کی منصوبہ بندی کے لیے دنیا بھر کے کارڈینلز آج ویٹیکن میں جمع ہوں گے۔ ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس کی موت فالج اور دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، ان کے انتقال سے 1.4 ارب نفوس پر مشتمل رومن کیتھولک چرچ کے لیے سوگ اور منتقلی کا دور کے آغاز ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس چل بسے، ویٹیکن کا باضابطہ اعلان وہ حال ہی میں ڈبل نمونیا سے صحت یاب ہوئے تھے اور سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ایسٹر سنڈے کے خطاب کے دوران اچھی صحت میں آخری مرتبہ نظر آئے تھے۔ روایت کے مطابق جنازے اور اجتماع کی تیاریاں فوراً شروع ہو گئی...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رومن کیتھولک چرچ کے پیشواپوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے آنجہانی پوپ کے بین المذاہب ہم آہنگی، ہمدردی اور پرامن بقائے باہمی کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے انتقال پر حکومت ِپاکستان اور عوام کی جانب سے ویٹیکن اور پوری کیتھولک کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے، پوپ فرانسس کو دنیا بھر میں امن، سماجی انصاف، بین المذاہب مکالمے اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کاوشوں کے لیے یاد رکھا جائے...
    پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد دنیا بھر کے 1.39 ارب کیتھولک افراد کی نگاہیں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ ان کا جانشین کون ہوگا۔ پوپ کے انتقال یا استعفیٰ کے بعد ویٹی کن میں ’’سیڈے ویکانتے" (یعنی پوپ کی نشست خالی) کا دور شروع ہوتا ہے۔ اس دوران، ویٹی کن کے مالیاتی اور انتظامی معاملات کی نگرانی کیمرلینگو نامی سینئر کارڈینل کرتے ہیں، تاہم وہ عقائد یا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتے۔ نئے پوپ کا انتخاب کون کرے گا؟ نیا پوپ منتخب کرنے کے لیے تمام وہ 138 کارڈینلز جن کی عمر 80 سال سے کم ہے اور جنھیں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ووٹ دینے کا حق حاصل ہے جلد ویٹی کن میں جمع ہوں گے۔...
    پوپ فرانسس، جن کا اصل نام خورخے ماریو برگوگلیو تھا، رومن کیتھولک چرچ کے 266 ویں پوپ تھے، 17 دسمبر 1936 کو ارجنٹائن کے دارلحکومت بیونس آئرس میں پیدا ہونیوالے پوپ فرانسس جنوبی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ تھے جنہیں 13 مارچ 2013 کو پوپ منتخب کیا گیا تھا۔ خورخے ماریو برگولیو لاطینی امریکا اور انجمن عیسوی سے منتخب ہونے والے پہلے پوپ تھے،  ان سے قبل کبھی ویٹیکن سٹی کے کسی سربراہ نے پناہ گزینوں اور تحفظ ماحول کے لیے کسی نے اس قدر آواز نہیں اٹھائی جتنی انہوں نے بلند کی۔ تدریس اور مطالعہ 1964 سے 1966 تک خورخے ماریو برگولیو سانتا فے اور بیونس آئرس میں ادب اور نفسیات کے استاد رہے، تعلیم و تدریس...
    ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس نے اتوار کے روز سب کو حیران کرتے ہوئے عوامی مقام پر اچانک شرکت کی، حالانکہ وہ محض دو ہفتے قبل شدید نمونیہ کے باعث اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو اسپتال سے واپسی کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا تھا، لیکن وہ ویل چیئر پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوام کے درمیان پہنچے اور ایک خصوصی مسیحی عبادت (ماس) کے بعد موجود لوگوں کو دعائیں دیں۔ پوپ کی سانس لینے میں مدد کے لیے ناک میں آکسیجن ٹیوبز لگی ہوئی تھیں، اور ان کی آواز کمزور ہونے کے باوجود قدرے واضح تھی۔ ان کا آخری عوامی رابطہ  14 فروری کو ہوا تھا، جبکہ وہ 23 مارچ کو جمیلی اسپتال سے...
    اوسلو: اس سال کے نوبیل امن انعام کے لیے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس اور کئی دیگر عالمی شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے۔ نوبیل انسٹیٹیوٹ کے مطابق، 2025 کے لیے 338 امیدوار سامنے آئے ہیں، جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل ہیں۔ نوبیل قوانین کے مطابق نامزد افراد کے نام 50 سال تک خفیہ رکھے جاتے ہیں، لیکن کچھ نامزد کنندگان اپنے امیدواروں کے نام ظاہر کر سکتے ہیں۔ امریکی کانگریس کے رکن ڈیرل عیسیٰ نے اعلان کیا کہ وہ ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کی گئی کوششیں اس نامزدگی کی بنیاد ہیں۔ تاہم، کچھ رپورٹس کے...
    کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید طبیعت بگڑ گئی ہے جس کے باعث ان کے لیے دنیا بھر میں دعائیہ تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عالم عیسائیت کے سب سے بڑے رہنما پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک پوپ فرانسس پھیپھڑوں کے انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے باعث 14 فروری سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کیتھولک مسیحیت کے مرکز ویٹیکن نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 88 سالہ پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔پوپ کی صحیتابی کے لیے ویٹیکن کے علاوہ ارجنٹائن، اٹلی اور امریکا سمیت مختلف ممالک میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
۱