کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کے لیے اجلاس جاری ہے، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں اپنی تصویر شیئر کرکے نیا تنازع کھڑا کردی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی مذاق میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نیا پوپ بننا چاہیں گے اور اب سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوپ کے لباس میں تصویر پوسٹ کردی۔

یہ بھی پڑھیں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا اجتماع کب ہوگا؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے نے پوپ کا روایتی لباس زیب تن کیے ہوئے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے میں صلیب کا طلائی لاکٹ میں لٹک رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ منصب پر فائز ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دراصل ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ٹرمپ کی اس حرکت کو انتہائی نامناسب قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کررہے ہیں، اور کہا جارہا ہے کہ ایسا اقدام کسی کے مذہبی مقدسات کی توہین کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں آنجہانی پوپ کو ویٹیکن میں کیوں دفن نہیں کیا گیا؟ 100 سالہ روایت کیوں توڑی گئی؟

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 اپریل کو پوپ فرانسس کا انتقال ہوگیا تھا، اور اب ان کے جانشین کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا اجلاس جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکی صدر اے آئی پوپ فرانسس ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا صارفین مصنوعی ذہانت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر اے ا ئی پوپ فرانسس ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا صارفین مصنوعی ذہانت وی نیوز ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا کے لیے پوپ کے

پڑھیں:

روس کے یوکرین سے سخت مطالبات، پیوٹن ،ٹرمپ ملاقات منسوخ کردی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن:۔ امریکا نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مجوزہ بوڈاپسٹ سربراہی اجلاس منسوخ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ روس کی جانب سے یوکرین سے متعلق سخت مطالبات پر قائم رہنے کے بعد کیا گیا۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان کشیدہ ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس نے جنگ بندی کے بدلے میں یوکرین سے مزید علاقہ چھوڑنے، مسلح افواج میں نمایاں کمی اور نیٹو میں شمولیت سے مستقل انکار جیسے مطالبات دہرائے، جسے امریکا نے ناقابلِ قبول قرار دیا۔

جریدے کے مطابق، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بعد صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا گیا کہ روس مذاکرات کے لیے کوئی لچک دکھانے کو تیار نہیں۔ اس کے بعد امریکہ نے اجلاس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

صدر ٹرمپ پہلے ہی یوکرین کی موجودہ جنگ بندی لائن پر فوری فائر بندی کی حمایت کر چکے ہیں۔دوسری جانب، یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک امن مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن وہ روسی دبا ﺅ کے تحت مزید علاقہ چھوڑنے پر آمادہ نہیں۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
  • امریکا: تارکین وطن کے ویزوں کی حد مقرر: ’سفید فاموں کو ترجیح‘
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
  • ٹرمپ کی 2026 ء کیلیے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026ء کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار
  • روس کے یوکرین سے سخت مطالبات، پیوٹن ،ٹرمپ ملاقات منسوخ کردی گئی
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • ایران کا امریکا پر جوہری دوغلا پن کا الزام، ٹرمپ کے جوہری تجربات کے اعلان کی مذمت