بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا صرف نام کی بنیاد پر تاریخی ’کراچی بیکری‘ پر دھاوا، توڑ پھوڑ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے صرف نام کی بنیاد پر تاریخی ’کراچی بیکری‘ پر دھاوا بول دیا، جب کہ کراچی بیکری 1953 سے بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں قائم ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پر حملے کے بعد پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر بھارت میں انتہاپسند ہندو جنون میں مبتلا ہوگئے ہیں، پاک فوج کی جانب سے بھارت کے 5 طیارے مار گرانے کے ساتھ ہی خبر سامنے آئی ہے کہ ہندو انتہاپسندوں نے ریاست آندھرا پردیش کے علاقے وشاکا پٹنم میں صرف نام کی بنیاد پر کراچی بیکری پر دھاوا بول دیا، اور وہاں توڑ پھوڑ کرکے تاریخی بیکری کو نقصان پہنچایا۔
جے جے ایس کے وینکوجیپلم نے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ بیکری کا نام فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔
انتہا پسند ہندو گروپ کے نمائندوں نے نفرت کی ساری حدیں پار کرکے اپنے ہی ملک کی فرنچائز پر توڑ پھوڑ شروع کر دی، جب کہ کراچی بیکری 1953 سے بھارت میں کام کر رہی ہے۔
انتہاپسند ہندو کارکنوں نے کراچی بیکری کی انتظامیہ پر بیکری کا نام تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کسی شہر یا اس سے ملتے جلتے نام کا استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
بھارتی پولیس کی بھاری نفری مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پہنچی، لیکن مظاہرین بیکری کی چھت پر چڑھ گئے اور کراچی بیکری کے بورڈ کو اکھاڑنے کی بھی کوشش کی۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔
بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔
وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صبح سویرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی ہے، پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، پاکستان کے مؤثر جواب کے بعد بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا۔
اس کے علاوہ پاک فوج کی جوابی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچنے کی مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کراچی بیکری بھارت میں پاک فوج
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اب یہ پابندی 24 اکتوبر 2025 تک نافذ کر دی ہے۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان سیف اللہ خان نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد کیے گئے اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے فوری بعد پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے سمیت تجارت اور سرحدی آمد و رفت بھی معطل کر دی تھی۔
ترجمان کے مطابق یہ پابندی ان تمام بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر لاگو ہوگی، چاہے وہ بھارتی ایئرلائنز یا کسی آپریٹر کے زیر انتظام ہوں، فوجی پروازیں بھی اس میں شامل ہیں۔
ڈان نیوز کو حاصل “نوٹم” (NOTAM) کی کاپی میں بھی اس فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس نوٹم کے مطابق:
’’پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے 19 ستمبر 2025 کو دوپہر 1 بجے سے بند رہے گی، اور یہ بندش 24 اکتوبر 2025 کی صبح 4:59 بجے تک مؤثر رہے گی۔‘‘
یہ مسلسل پانچواں مہینہ ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھی ہے، اور ہر ماہ اس میں توسیع کی جاتی رہی ہے:
پہلی بار توسیع: 23 مئی
دوسری بار: 23 جون
تیسری بار: 24 اگست
چوتھی بار: 23 ستمبر
اب: 24 اکتوبر تک
پی اے اے کے مطابق یہ ایک واضح پالیسی فیصلہ ہے جو نہ صرف بھارت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں کیا گیا ہے، بلکہ پاکستان کے سفارتی اور قومی سلامتی کے اصولوں کی روشنی میں جاری رکھا جا رہا ہے۔
Post Views: 2