پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دیگا: بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری—فائل فوٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان جواب دینےکا حق رکھتا ہے، پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، یہ بھارت کی جانب سے بلا اشتعال، جان بوجھ کر جنگی اقدام ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ دو ہفتوں سے بھارتی حکومت کی دھمکیوں کا سامنا رہا، پاکستان نے بھارتی الزامات کےجواب میں غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے پاکستان کی تحقیقات کی پیش کش ٹھکرا کر شہریوں کو نشانہ بنایا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات میں حقیقت ہوتی تو تحقیقات کی پیش کش قبول کرتا، پاکستان یو این کے چارٹر کے تحت جواب دینے کا حق رکھتا ہے، پاکستانی افواج نے بر وقت اور بہادری سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دفاع میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، بھارت نے پاکستانی حدود میں ڈیم اور دیگر شہری تعمیرات پر حملے کئے، الزام میں سچائی ہوتی تو بھارت پاکستان کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو کیوں مسترد کرتا؟
چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت نے ان بین الاقوامی صحافیوں کا انتظار کیوں نہیں کیا جو پہلے ہی ان مقامات کا دورہ کر رہے تھے؟ اصل حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے یہ جھوٹ گھڑا ہے تاکہ بھارتی شہریوں کی توجہ ہٹائی جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھارت نے کہ بھارت
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔