وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قوم اطمینان رکھے ہماری مضبوط فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت نے شہریوں پر حملہ آور ہو کر بزدلانہ عمل کیا، پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ قوم متحد ہے اور بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، پاکستان امن کا داعی ہے، لیکن دفاع سے غافل نہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قوم اطمینان رکھے ہماری مضبوط فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے، رات کے اندھیرے میں بھارت کا سویلین آبادی پر حملہ کھلی جارحیت اور بزدلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، حملے میں معصوم بچے کی شہادت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا باکسر عثمان وزیر کو بھارتی حریف پر فتح پر خراج تحسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستانی باکسر عثمان وزیر سے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی اور بینکاک میں بھارتی باکسر ایشوران کے خلاف حالیہ فتح پر انہیں مبارکباد دی۔ اس ملاقات میں صوبائی وزیر کھیل محمد بخش خان مہر، رکن سندھ اسمبلی آصف موسی اور وزیراعلی کے سیکریٹری رحیم شیخ بھی موجود تھے۔ عثمان وزیر ویلٹر ویٹ کیٹیگری کے باکسر ہیں، نے پہلے رانڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آٹ کر کے فتح حاصل کی۔ وزیراعلی سندھ نے اس کامیابی کو "بھارت کے جنگی جنون کے دوران پاکستان کی پہلی بڑی اسپورٹس کامیابی" قرار دیا۔ انہوں نے عثمان کی کارکردگی کو قومی فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی مکمل سرپرستی کا اعلان کیا۔(جاری ہے)
سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ عثمان وزیر کو ورلڈ اوپن چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھیجا جائے گا، تاکہ ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئے۔
انہوں نے مالی امداد اور جدید ٹریننگ سہولیات دینے کا بھی اعلان کیا۔ عثمان وزیر نے وزیراعلی سندھ کو وہ باکسنگ گلوز پیش کیے جن سے انہوں نے بھارتی باکسر کو شکست دی تھی۔ وزیراعلی سندھ نے وہ گلوز پہن کر پنچ کا انداز اپنایا اور عثمان کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں آپ کی محنت اور فتح پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ یہ آپ کی مسلسل 16ویں کامیابی ہے جو ملک و قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے وزیر کھیل کو ہدایت کی کہ عثمان وزیر کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے اور حکومت کی مکمل معاونت فراہم کی جائے۔