بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے مزید 2 سیکٹرز پر گھٹنے ٹیک کر شکست تسلیم کرلی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارت کی فورسز نے پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے بعد لائن آف کنٹرول کے دو سیکٹرز پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے اور بھارتی فورسز کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مزید دو سیکٹرز پر بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا۔
ذرائع کے مطابق دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے دیئے، پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرایا گیا۔
بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاکستان فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چورا کمپلیکس پر بھارتی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی میں شکست پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی لائن آف کنٹرول پر ملکی خودمختاری کے دفاع میں مکمل طور پر تیار اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سفید جھنڈا بھارتی فوج
پڑھیں:
بھارتی فوج نے چکوٹھی سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا
بھارتی افواج نے پاک افواج کے سامنے شکست تسلیم کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس کے بعد چکوٹھی سیکٹر میں بھی سفید جھنڈا لہرا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے پاک فوج کی جوابی کارروائی پر چکوٹھی سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرایا۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔
بھارتی فوج نے ایل او سی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا، شکست تسلیم کرلیبھارتی بزدلانہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج بھرپور انداز سے جواب دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ چکوٹھی پاکستان اور بھارت کی سرحد پر آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں ایک گاؤں ہے۔