بچے نے ماں کے فون سے 70 ہزار لالی پاپ آرڈر کردیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
واشنگٹن(انٹرنیشنلڈیسک)امریکا میں بچے نے ماں کے فون سے کھیلنے کے دوران اچانک 70 ہزار ڈم ڈم لالی پاپ ایمازون کو آرڈر کردیے۔
لیکسنگٹن کی رہائشی ہولی لا فاورز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ اپنی دہلیز پر ڈم ڈمز کے 30 پیکٹ دیکھ کر حیران رہ گئیں جن میں سے ہر ایک میں 2340 لالی پاپ موجود تھے۔
لیام جو دوسری جماعت میں ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ اس نے ہفتے کے آخر میں اپنے فون کے ساتھ کھیلتے ہوئے آرڈر دیا تھا۔
ڈم ڈمز کا ہر کیس 130 ڈالرز کا ہوتا ہے جس سے لیام کی کل خریداری 4,200 ڈالر بنتی ہے۔
ایمیزون نے ابتدائی طور پر لافیورز کو 30 میں سے آٹھ کیسز واپس کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا، اس لیے اس نے دوسروں کو دوستوں اور پڑوسیوں کو فروخت کرنے کی کوشش شروع کی۔
اس نے بعد میں ایک اپ ڈیٹ میں کہا کہ ایمازون نے بعد میں ان سے رابطہ تمام پیکٹس واپس لینے پر رضامندی ظاہر کی۔
انہوں نے لکھا ہر ایک کا شکریہ جنہوں نے ہماری مدد کے لیے ایک باکس خریدنے کی پیشکش کی۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان نے افغان سرحدی کشیدگی پر شواہد ترکیے میں ثالثوں کے حوالے کردیے، دفتر خارجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی سرحدی کشیدگی کے معاملے پر پاکستان نے اپنے شواہد پر مبنی مطالبات ترکیے میں موجود ثالثوں کے حوالے کردیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل صاف اور مصنفانہ ہے، اور اس وقت مذاکرات استنبول میں جاری ہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں طاہر اندرابی نے بتایا کہ استنبول میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری علی اسد گیلانی کر رہے ہیں جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک بھی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد نے ثالثوں کے ساتھ اپنی “لوجیکل معلومات” اور شواہد شیئر کیے ہیں، جس پر ثالث افغان طالبان کے ساتھ نکتہ بہ نکتہ بات چیت کر رہے ہیں۔