12 پاکستان سمیت دنیا بھر میں” فلاور مون”کا نظارہ کب کیا جا سکے گا ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان اور دنیا بھر کے فلک بینی کے شوقین افراد 12 مئی بروز اتوار کو ’فلاور مون‘ یعنی پھولوں کا چاند اپنی مکمل آب و تاب سے آسمان پر چمکتا ہوا دیکھ سکیں گے، یہ مئی کے مہینے کا پہلا مکمل چاند ہوگا، جو رواں برس ایک مائیکرو مون کی صورت میں ظاہر ہوگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق، فلاور مون اس بار معمول کے مقابلے میں قدرے مدھم اور چھوٹا دکھائی دے گا کیونکہ یہ چاند اپنی بیضوی مدار کے سب سے دُور مقام پر ہوگا، مائیکرو مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اپنے زیادہ سے زیادہ فاصلے پر ہوتا ہے، برخلاف سپر مون کے، جو زمین کے قریب آ کر زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے۔
فلاور مون پاکستان میں 12 مئی کی شام غروب آفتاب کے بعد مشرقی افق پر نمودار ہوگا اور ساری رات آسمان پر چمکتا رہے گا، جبکہ مغربی افق پر طلوعِ آفتاب سے قبل غائب ہو جائے گا،چاند کی مکمل روشنی کا وقت پاکستانی معیاری وقت کے مطابق رات 9 بج کر 56 منٹ پر ہوگا۔
ماہرین نے یہ نظارہ دیکھنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ چاند کو بہتر طریقے سے دیکھنے کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں مشرقی افق صاف اور رکاوٹ سے پاک ہوواضح رہے کہ 11 اور 13 مئی کی راتوں میں بھی چاند تقریباً مکمل شکل میں دیکھا جا سکے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب چاند طلوع یا غروب ہوتا ہے تو یہ نارنجی یا سرخی مائل رنگ اختیار کر سکتا ہے, اس کا سبب وہی فضائی مظہر ہے جس کی وجہ سے سورج غروب ہوتے وقت سرخ دکھائی دیتا ہے, یعنی ریلے اسکیٹرنگ، جس میں زمین کی فضا نیلی روشنی کو منتشر کر دیتی ہے اور سرخ و نارنجی لہریں نمایاں ہو جاتی ہیں۔ یاد رہے کہ اگلا مکمل چاند ’اسٹرابیری مون‘ 11 جون کو طلوع ہوگا، جو کہ 21 جون کو آنے والے موسم گرما کے نقطہ انقلاب (Summer Solstice) سے قبل آخری مکمل چاند ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستانی سوزوکی آلٹو کو نیا رنگ مل گیا، کون کون سے رنگوں میں دستیاب ؟ جانیں
سوزوکی آلٹو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔
سوزوکی آلٹو 4 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتی ہے جن میں سفید، سلکی سلور میٹالک، خالص سرخ، اور نیلا سیاہ موتی شامل ہیں۔تاہم اب حال ہی میں سوزوکی آلٹو نئے رنگ میں متعارف کرائی گئی ہے۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ہیچ بیک گاڑی سوزوکی آلٹو کے لیے ایک نیا رنگ ”منرل گرے“ متعارف کرادیا ہے۔ سوزوکی آلٹو منرل گرے میں سوزوکی چچاوٹنی موٹرز (Suzuki Chichawatni Motors) پر بکنگ اور ترسیل کے لیے دستیاب ہے۔
سوزوکی آلٹو اپنے سٹائل، ایندھن کی بچت، اور قابل استطاعت قیمت کے لیے مشہور ہے، اور اب اس نئے رنگ کے متعارف ہونے سے یہ مزید پرکشش ہو گئی ہے۔پاک سوزوکی کی جانب سے اس نئے رنگ کے متعارف ہونے سے کمپنی کی گاڑیوں کی سیل میں مزید اضافہ متوقع ہے، کیونکہ یہ رنگ وہ صارفین کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے جو اپنی گاڑی کو منفرد اور جدید دیکھنا چاہتے ہیں۔