پاکستان کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق قومی فضائی حدود کی محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تمام پروازیں معمول کے مطابق شروع کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔ پی اے اے کے مطابق قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہے، پی اے اے پاکستان نے شہری ہوابازی کو لاحق ہونے والے سنگین خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق قومی فضائی حدود کی محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تمام پروازیں معمول کے مطابق شروع کردی گئیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد ملک بھر کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی ایمرجنسی نافذ
اسلام آباد:بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ نافذ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب کہ ایئر اسپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
فضائی ایمرجنسی کے باعث فضا میں موجود تین پروازوں کا رخ تبدیل کیا گیا۔ ڈائیورٹ کی جانے والی پروازوں میں دوحہ سے اسلام آباد آنے والی قطر ایئر لائن، سعودی عرب سے آنے والی سعودی ایئر لائن اور ایک نجی ایئر لائن کی پرواز شامل ہے جنہیں پشاور اور دیگر متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، یہ ہنگامی اقدامات بھارت کی جانب سے کی گئی ایک ممکنہ بزدلانہ کارروائی کے خدشے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی فضاؤں میں پاکستانی شاہینوں کی گشت جاری ہے، جب کہ فضا میں مسلسل گن گرج کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
اسلام آباد کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسکردو، اور پشاور ایئرپورٹس پر بھی فضائی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔