رحیم یار خان: گڈو انٹرچینج کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
رحیم یار خان میں موٹر وے پر گڈو انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ میں چند روز قبل تبدیلیوں کی منظوری دی۔ سندھ کابینہ کے چند وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی قیادت نے سندھ کابینہ میں چند روز قبل تبدیلیوں کی منظوری دی۔ سندھ کابینہ کے چند وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، 4 سے 5 ارکان سندھ کابینہ کے قلمدان تبدیل کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں کچھ نئے ارکان کو بھی شامل کیا جانے کا امکان ہے۔