معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائیگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا،بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے، ہم نے دفاع میں ان طیاروں اور اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان پر حملہ ہوا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے جنہیں زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں کیا یہ وہ دہشت گرد ہیں جنہیں بھارت نے نشانہ بنایا۔ ہمیں بھارت سے اسی طرح کی چیزوں اور بربریت کی امید تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے دہشت گردی کو فروغ دینے کے ثبوت دنیا کے سامنے ہیں اور آج عالمی سطح پر سب جانتے ہیں کہ بھارت دہشت گردی و قتل و غارت میں ملوث ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ریاست پاکستان نے جب دہشت گردوں پر زمین تنگ کرنی شروع کی تو وہ خود اپنی فوج کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائی پر اتر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 کی شب بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے، ہم اس دہشت گردی کا بھرپور جواب دیں گے۔ کس طرح پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنا کر قرآن پاک کو شہید کیا گیا جبکہ 31 معصوم شہری شہید جبکہ 71 زخمی ہوئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال کیا کہ وہ کون سا مذہب اور انسانیت ہے جس میں کسی بھی مذہب کی عبادت گاہوں اور مقدس کتابوں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے بتایا کہ ایک اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان نے دفاع میں صرف اور صرف ملٹری ٹارگٹس کا انتخاب کیا اور معصوم لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا، یہ وہ اہداف تھے جنہوں نے پاکستان کو نشانہ بنایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اپنے ہتھیاروں سے لیس ہوکر آیا تو پاکستان کی بہادر ایئرفورس نے جدید طیاروں کو مار گرایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بھارت کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر، لائن آف کنٹرول پر چیک پوسٹیں تباہ کرنے کی تصاویر بھی دکھائیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت مسلسل دراندازی کررہا ہے جس پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور اب تک بھارت نے مختلف سیکٹرز پر سفید پرچم بھی لہرایا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ الحمد اللہ جھڑپوں یا دراندازی میں پاک فوج کے کسی بھی اہلکار یا فضائیہ کے کسی بھی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ مرید کے اور دیگر علاقوں میں عالمی و آزاد میڈیا کو دکھایا گیا اور انہوں نے یہ سب دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب بھارت نے حملہ کیا تو 67 مسافر طیارے فضا میں تھے اور ان میں سیکڑوں مسافر سوار تھے، یہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ایئرلائنز تھیں، ان تمام مسافروں کو بھارت نے اپنے جنون کی بھینٹ چڑھایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قوم کو پاک فوج اور پاک فوج کو اپنے بہادر قوم پر بھروسہ ہے اور ہم متحدہ ہوکر وطن کا دفاع کریں گے، عوام کی حفاظت کیلئے پاک فوج کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی۔ قوم تمام اختلافات کو بھلا کر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی جس پر میں انہیں فوج کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفرانس نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل کو مار گرانے کی تصدیق کردی فرانس نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل کو مار گرانے کی تصدیق کردی بھارت کے ساتھ جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،وزیراعظم کا قوم سے خطاب آئیسکو حکام نے راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آوٹ کے احکامات کی کی تردید کر دی آرمی چیف کی ایئر ہیڈ کوارٹر آمد، بھارتی طیارے گرانے پر فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا سیکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب کو سیکرٹری قومی صحت کا اضافی چارج بھی تفویض فرانسیسی سفارتخانے کے وفد کا زرعی ترقیاتی بینک کا دورہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر

پڑھیں:

اداکارہ درفشاں سلیم کا وزن اور شوبز انڈسٹری کے تجربات پر دوٹوک مؤقف

معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنے وزن اور شوبز انڈسٹری میں بطور "اوور ویٹ" اداکارہ کام کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ اپنی جاندار اداکاری، منفرد انداز اور دلکش شخصیت کی بدولت پہچان بنانے والی درفشاں کئی کامیاب ڈراموں جیسے دلربا، بھڑاس، پردیس، کھائی، جیسا آپ کی مرضی اور عشق مرشد میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ انڈسٹری میں اضافی وزن کے ساتھ کام کرنا کیسا رہا تو انہوں نے صاف گوئی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے جسمانی خدوخال یا وزن کے حوالے سے عدم اعتماد کا شکار نہیں رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر نہ تو انتہائی مشکل تھا اور نہ ہی بہت آسان، لیکن انہوں نے ابتدا سے ہی فیصلہ کیا ہوا تھا کہ خود کو بدلے بغیر آگے بڑھنا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ "فٹ" ہونے کا مطلب صرف دبلا پتلا ہونا نہیں بلکہ صحت مند ہونا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کا جسمانی سانچہ قدرتی طور پر چوڑا ہے اور وہ خود کو اسی طرح قبول کرتی ہیں۔ درفشاں نے یہ بھی واضح کیا کہ وزن کو بار بار کم یا زیادہ کرنا نہ صرف غیر فطری ہے بلکہ یہ ان کے طرزِ زندگی کا حصہ بھی نہیں بن سکتا۔ اداکارہ کے اس دوٹوک مؤقف کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ان کی خود اعتمادی اور مثبت سوچ کو سراہا جا رہا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائیگا، عمران خان کا 14اگست کو احتجاج کا اعلان
  • غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں پر اسرائیلی فوج میں پھوٹ، جنرلز آپس میں لڑ پڑے
  • پی او آر کارڈ ہولڈرز افغان شہریوں کو انخلا کیلیے حتمی ڈیڈ لائن دیدی گئی
  • بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، سید مصطفی کمال
  • اداکارہ درفشاں سلیم کا وزن اور شوبز انڈسٹری کے تجربات پر دوٹوک مؤقف
  • بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا،خورشید شاہ
  • مودی کے غیرقانونی اقدام کو 6 سال مکمل، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر
  • تحریک انصاف کا آج ملک گیر احتجاج کا اعلان، لاہور سمیت پنجاب بھر میں مظاہروں کی تیاریاں مکمل
  • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ہی اب کشمیریوں کی آخری امید ہیں، مشعال ملک