فیصل قریشی کی بھارتی فنکاروں پر کڑی تنقید، بےحس قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے حالیہ واقعات پر ردِعمل دیتے ہوئے بھارتی فنکاروں کی جانب سے پاکستان پر حملے کی خوشی منانے کو افسوسناک اور بزدلانہ عمل قرار دیا ہے۔
ایک ویڈیو بیان میں فیصل قریشی نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے باعث ایک بچے کی شہادت کو دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی انسانی سانحے پر خوشی منانا شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں جو کچھ ہوا وہ ابھی تک ثابت نہیں ہوا نہ ہی ہوگا مگر آپ لوگوں نے جو کچھ کیا وہ پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ انہوں نے بھارتیوں سے سوال کیا کہ تمہیں کونسی کامیابی ملی ہے تم لوگوں کے جہاز گِرے ہیں تم لوگوں نے بچے کو شہید کیا ہے جس کا ہمیں بہت دکھ ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DJX8T2fCaqg/
فیصل نے بھارتی فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں کیلئے شہادت ایک معبتر چیز ہے لیکن تم لوگوں کی وجہ سے ایک بےگناہ بچہ شہید ہوا ہے۔
فیصل قریشی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم پاکستانیوں کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے، جب کہ بھارتی فنکار دباؤ کے تحت ریاستی بیانیے کی حمایت کرنے پر مجبور ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصل قریشی
پڑھیں:
فلسطینیوں پر مظالم میں امریکا اور بھارت بھی شامل ہیں، پرکاش راج
بالی وڈ کے مشہور اداکار کا غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے پر بھارتی وزیراعظم بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بالی وڈ کے مشہور اداکار پرکاش راج غزہ میں مظالم پر بھارتی اور اسرائیلی حکومت پر برس پڑے۔ پرکاش راج نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے پر بھارتی وزیراعظم بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ غزہ میں ظلم کرنے والوں میں اسرائیل اکیلا نہیں، ان مظالم میں امریکا بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے معاملے پر ان کے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی بھی ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ اس ظلم پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔