Daily Mumtaz:
2025-05-08@12:06:59 GMT

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا آج سے آغاز

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا آج سے آغاز

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا آج سے آغاز ہوگیا، یہ جنگ بندی دس مئی کی نصف شب تک جاری رہے گی۔

روس نے19 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر بھی یوکرین سے جنگ بندی کی تھی۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران یوکرین کا رویہ آزمائش رہے گا تاکہ طویل المدتی امن کی راہ تلاش کی جاسکے۔

دیمتری پیسکوف کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین نے جنگ بندی پر عمل نہ کیا تو متناسب جواب دیا جائے گا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ملالہ یوسف زئی کا ایک بار پھر غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کا مطالبہ

نوبل انعام یافتہ معروف سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فی الفور مستقل جنگ بندی کی جائے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے غزہ میں امداد کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے، جس کے باعث بچے بھوک کا شکار ہیں، اور مریض موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل فلسطین تنازع: غزہ پٹی پر جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے 2 میجرز سمیت متعدد فوجی اہلکار ہلاک

انہوں نے کہاکہ میں فلسطینیوں کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہوں، اور مطالبہ کرتی ہوں کہ فوری طور پر غزہ کے عوام کو امداد فراہم کرنے ساتھ ساتھ وہاں مستقل جنگ بندی کی جائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں امداد کے داخلے پر 2 ماہ سے پابندی عائد ہے، جس کے باعث خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، اور لوگ بلک رہے ہیں۔ فاقہ کشی کے باعث غزہ میں 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کا فوجی آپریشن کی آڑ میں غزہ پر قبضہ کرنے کا نیا منصوبہ سامنے آگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب غزہ میں جو فوری آپریشن شروع ہونے جارہا ہے وہ پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اس آپریشن کے ذریعے ہم حماس کو ختم کردیں گے، اور اس دوران غزہ کی آبادی کو وہاں سے ہٹایا جائےگا تاکہ ان کی زندگیوں کا تحفظ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں عالمی عدالت: پاکستان کی فلسطینیوں کے حق میں توانا آواز، اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کی استدعا

یہ بھی یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری میں اب تک قریباً 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیلی فوج امداد کی فراہمی غزہ جنگ بندی فلسطینی ملالہ یوسف زئی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی پاک بھارت مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطے کی تصدیق
  • یوکرین جنگ: روس کی جانب سے عارضی جنگ بندی کا آغاز
  • چین اور روس کی قربت عروج پر، شی جن پنگ ماسکو پہنچ گئے
  • برطانیہ کی پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مدد کی پیشکش
  • امریکہ اور حوثیوں کے درمیان جنگ بندی، ٹرمپ نے بھی تصدیق کردی
  • ٹرمپ اور اردگان کا رابطہ، یوکرین جنگ کے خاتمے پر تعاون کی امید
  • ملالہ یوسف زئی کا غزہ میں فوری امداد اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
  • یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ ایردوآن سے مدد کے خواہاں
  • ملالہ یوسف زئی کا ایک بار پھر غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کا مطالبہ