بدترین مندی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ عارضی طور پر معطل
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بدترین مندی کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ ایک گھںٹے کے لیے معطل کردی گئی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے ٹریڈنگ کی عارضی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کے کاروبار میں 5 فیصد سے زائد کمی کی وجہ سے ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے روک دی گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس 6 ہزار 9 سو 48 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 3 ہزار 60 پوائنٹس کی حد پر پہنچ کر معطل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج اسٹاک ایکسچینج میں
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان جاری رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جمعرات کے روز تجارتی سیشن کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 146,081 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
بدھ کو بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 2,051 پوائنٹس کے اضافے سے 145,088 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی، اور ڈالر 17 پیسے کم ہو کر 282.50 روپے پر آ گیا۔
اشتہار