علی ظفر کے گھر کے قریب دھماکے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
گلوکار و اداکار علی ظفر نے لاہور میں دھماکے سنے جانے کی اطلاع اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کی۔
انہوں نے لکھا کہ ’ہم نے ابھی اپنے گھر سے دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔اُن لوگوں سے جو جنگ کے نعرے لگا رہے ہیں، تشدد کا جشن منا رہے ہیں، اور مزید تصادم کو ہوا دے رہے ہیں کیا آپ واقعی سمجھتے ہیں کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا مطلب کیا ہو سکتا ہے؟‘
علی ظفر نے کہا کہ ’یہ کوئی فلم نہیں ہے۔ جنگ تباہی ہے۔ معصوم جانیں، بچے، خاندان اس کی قیمت چکاتے ہیں۔ دنیا کو جاگنا ہوگا۔ ہمیں امن چاہیے، دکھاوا نہیں۔ہر جان قیمتی ہے۔ ہر قوم کو تحفظ کا حق حاصل ہے۔‘
اداکار نے یہ بھی کہا کہ ’بین الاقوامی برادری کو فوری اور فیصلہ کن طور پر مداخلت کرنی چاہیے تاکہ اس جنون کو روکا جا سکے۔ واحد حقیقی حل بات چیت ہے۔ بات کریں۔ سنیں۔ مسئلہ حل کریں۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اس خطے اور دنیا بھر میں اربوں زندگیاں اسی پر منحصر ہیں۔‘
خیال رہے کہ علی ظفر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ علی ظفر نے بالی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں ’تیرے بن لادن‘، ’میرے برادر کی دلہن‘، ’لندن پیرس نیویارک‘ ، ’ چشمے بدور’، ’ڈیئر زندگی‘ شامل ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی ظفر
پڑھیں:
مچھ کے قریب گیس پایپ لائن کا مرمتی کا کام شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-23
کوئٹہ (صباح نیوز) ہفتے کی صبح مچھ کے قریب سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہائی پریشر ٹرانسمیشن پائپ لائن میں پڑنے والے شگاف پر مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کا تکنیکی عملہ 18 انچ قطر کی QPCEP پائپ لائن کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کیلیے مستعدی سے مصروف عمل ہے جسے اندازاً آج(پیر) شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ کوئٹہ میں گیس کی فراہمی اپنی متبادل 12 انچ قطر QPL لائن کے ذریعے محدود سطح (کم پریشر) پر خصوصاََ کھانے کے اوقات کے دوران برقرار رکھنے کی بھرپور کاوشیں کر رہی ہے۔