پاکستان کے کون کونسے علاقوں میں ڈرونز مار گرائے گئے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
فوٹو بشکریہ جیو نیوز
بھارت کی جانب سے پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پاک فوج نے ملک کے مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے ہونے والے ڈرونز حملوں کو ناکارہ بنا دیا اور جوابی کارروائی اب بھی جاری ہے۔
لاہورلاہور کے علاقےوالٹن میں 3 ڈرونز کو مار گرایا اور ان ڈرون حملوں میں 4 افسران زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لاہور کے علاقے برکی اور والٹن میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔
والٹن کے علاقےمیں سائرن کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
گوجرانوالہگوجرانوالہ میں پاک فوج نے 2 ڈرونز کو ناکارہ بنایا اور دونوں کا ملبہ بھی مل گیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ پر بھارت کی طرف سے پہلا ڈرون حملہ گزشتہ شب 3 بجکر 44 منٹ پر کیا گیا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس ڈرون کا ملبہ پیرو چک اور سو لکھن کے کھیتوں کے درمیان میں پڑا ہوا ملا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ یہ ایک بڑا ہتھیار لے جانے والا ڈرون تھا اور ہماری بھادر افواج نے یہ ڈرون مار گرایا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ ڈرون گرنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب، گوجوانوالہ پولیس نے ایک اور بھارتی ڈرون کے ملبے کے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈرون سیالکوٹ کی طرف سے آیا تھا اور اسے گوجرانوالہ میں نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ تباہ ہونے والے ڈرون کا ملبہ نواحی گاؤں ٹوکریاں کے قریب کھیتوں میں موجود ہے۔
چکوالچکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب گرنے والے ڈرون کا ملبہ بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
بہاولپورپاک فوج نے بہاولپور میں ہونے والے ڈرون حملے کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔
گھوٹکیگھوٹکی میں مارا گیا ڈرون داد لغاری تھانے کی حدود میں گرا۔
پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
پولیس کے مطابق ڈرون حملے میں 2 کسان زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک اسپتال میں چل بسا۔
کراچیکراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، کراچی کے علاقے گلشن حدید میں بھی کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری وہاں بھی پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: والے ڈرون کے علاقے بتایا کہ پولیس نے کا ملبہ
پڑھیں:
بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
—فائل فوٹوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا۔
اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ لاہور، گوجرانوالا، چکوال، بہاولپور، کراچی، اٹک اور چھور میں ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں 4 افسران زخمی ہوئے ہیں جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہو ا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جیسے جیسے صورتِ حال آگے بڑھتی رہے گی، آپ کو میں اس حوالے سے آگاہ کرتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمدپور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ-29 اور ایک ایس یو-30 طیارے کے ساتھ ساتھھ ایک کومبیٹ ڈرون بھی مار گرایا تھا۔