امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا بھارتی جارحیت پر جواب لائقِ تحسین ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلگام میں جعلی آپریشن کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ کیا گیا اور جو جواب پاک فوج نے دیا وہ لائق تحسین ہے۔

بھارت کی دراندازی کی کوشش، پاکستان اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز گرا چکا: آئی ایس پی آر

پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے کئی علاقوں پر حملہ کیا، 30 سے زائد شہید ہوگئے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم ائیر فورس اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قوم نے اختلافات بھلا کر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اور ایک ہوکر دشمن کا مقابلہ کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ حکومت سب سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحم ن پاک فوج کہا کہ

پڑھیں:

بھارت نے اپنے لوگوں کو خود مروایا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں فلسطین کے معاملہ پر قبرستان جیسی خاموشی ہے، امریکا، برطانیہ اور یورپ کے چہرے کا نقاب اتر چکا ہے، ثابت ہوگیا مغرب آج بھی اتنا ہی وحشی ہے جتنا ڈارک ایجز میں تھا۔ مسلم ممالک نے بھی بے حسی کی چادر اوڑھ رکھی ہے، مسلم ممالک غیرت کا مظاہرہ کرتے تو جو کچھ آج غزہ میں ہو رہا ہے شاید ایسا نہ ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے لوگوں کو خود مروایا، بھارت اور اسرائیل کا مائنڈ سیٹ ایک ہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں آج بدترین صورتحال ہے، فلسطین میں انسانیت سسک رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے آج سے جماعت اسلامی کی تمام معمول کی سرگرمیاں مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آج سے اپنی تمام معمول کی سرگرمیاں مؤخر کر رہی ہے۔ جمعہ 11 اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج کریں گے، 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ ہو گا، 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پارلیمنٹرین کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا سعودی عرب، مصر سمیت مسلم ممالک سے بات کرے کہ اسرائیلی گھیراؤ کو توڑا جائے۔ حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فلسطین کے معاملہ پر قبرستان جیسی خاموشی ہے، امریکا، برطانیہ اور یورپ کے چہرے کا نقاب اتر چکا ہے، ثابت ہوگیا مغرب آج بھی اتنا ہی وحشی ہے جتنا ڈارک ایجز میں تھا۔ مسلم ممالک نے بھی بے حسی کی چادر اوڑھ رکھی ہے، مسلم ممالک غیرت کا مظاہرہ کرتے تو جو کچھ آج غزہ میں ہو رہا ہے شاید ایسا نہ ہوتا۔ فلسطینیوں کے حقوق کیلئے حکومت سے بات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ہم سب مل کر دشمن کا مقابلہ کریں گے, حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو ’’اہم مشورہ‘‘ دیدیا
  • بھارت کو جواب دینا ناگزیر، کارکن قومی رضاکار بننے کے لیے تیار رہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے، حافظ نعیم کی حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی
  • جماعت اسلامی کی حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی
  • بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے، حافظ نعیم الرحمان  
  • حکومت بھارتی جارحیت پر کل جماعتی کانفرنس بلائے:حافظ نعیم
  • بھارت نے اپنے لوگوں کو خود مروایا، حافظ نعیم الرحمان
  • ماہانہ آمدن ایک لاکھ 20 ہزار تک ٹیکس سے مستثنیٰ ہونی چاہیے، حافظ نعیم
  • بھارت اور اسرائیل کا مائنڈ سیٹ ایک ہی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن