آزاد کشمیر کے پہاڑ’پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اُٹھے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی 42 : صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین اور وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان کی قیادت میں میرپور میں قائد اعظم اسٹیڈیم میرپور تا چوک شہیداں میرپور پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔
اس عظیم الشان ریلی میں میرپور کی تمام سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی اور پاک فوج کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کیا گیا۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
پاک فوج زندہ باد ریلی سے وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین، وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان،چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا، میئر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری عثمان خالد اور دیگر نے ریلی سے خطاب کیے، مقررین نے بھارت کی طرف سے آزاد کشمیر اور پاکستان کی شہری آبادی پر بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کی اور اس بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کے جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
ضلع خیبر باڑہ ؛ قبائلی مشران، پولیس سمیت نوجوانوں نے بڑی ریلی نکالی
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو آزاد کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ محاذ جنگ پر لڑے گا۔ پاک فوج چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کی ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مقررین نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
کرک؛ بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی، پاکستان کیلئے ہر قربانی دینےکا اعلان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک فوج کے
پڑھیں:
امریکی صدر کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرے:’’ٹرمپ مَسٹ گو ناؤ‘‘ احتجاجی ریلی نکالی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرے کئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں، واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرین نے ’’ٹرمپ مسٹ گو ناؤ‘‘ کے عنوان سے احتجاجی ریلی نکالی۔
مظاہرین نے کیپٹل ہل تک مارچ کیا، اور ٹرمپ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف سول نافرمانی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، جب تک ٹرمپ کو اقتدار سے ہٹایا نہیں جاتا وہ متحرک رہیں گے۔
میڈیاذرائع کی رپورٹ کہاگیا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والا مظاہرہ فاشزم کے خلاف منعقد ہوا تھا، جو کئی ہفتے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منصوبہ بند کیا گیا تھا، تاہم اس مظاہرے میں نئی جوش و حرارت اس وقت پیدا ہوئی جب منگل کی شب ملک بھر میں ہونے والے اہم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی نمایاں کامیابیوں نے احتجاجی شرکا کو توانائی بخشی۔
مظاہرین نعرے لگاتے رہے کہ ’ٹرمپ کو اب جانا ہوگا!‘ یہ منگل کے انتخابات کے بعد ہونے والا پہلا بڑا اینٹی ٹرمپ مظاہرہ تھا۔ ان انتخابات میں ڈیموکریٹس نے پورے ملک میں شان دار کامیابیاں حاصل کیں، جن میں ورجینیا اور نیو جرسی کی گورنری، نیویارک سٹی کی میئرشپ، اور کیلیفورنیا میں انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق ایک ایسا ریفرنڈم شامل تھا جو ڈیموکریٹس کے حق میں تھا۔