UrduPoint:
2025-08-08@03:41:07 GMT

امارات گروپ کو مسلسل تیسرے سال بھی ریکارڈ منافع

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

امارات گروپ کو مسلسل تیسرے سال بھی ریکارڈ منافع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) دبئی کے امارات گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اسے مسلسل تیسرے سال ریکارڈ کاروباری منافع ہوا ہے۔ امارات گروپ کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے جمعرات آٹھ مئی کے روز ایک بیان میں کہا، ''ایمریٹس گروپ نے منافع، آمدنی اور نقد اثاثوں کے حوالے سے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے معیار مزید بلند کر دیا ہے۔

‘‘

اس بیان کے مطابق امارات گروپ نے طیاروں، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی میں 3.

8 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تاکہ وہ ترقی اور کامیابی کے راستوں پر گامزن رہے۔

اسی دوران اس بزنس گروپ کے ملازمین کی تعداد نو فیصد اضافے کے ساتھ اب ایک لاکھ اکیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے، جو کہ اس کی تاریخ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

(جاری ہے)

نئے جہازوں کا انتظار ہے، امارات گروپ

امارات گروپ کی دیگر کاروباری شاخوں کے علاوہ ایمریٹس ایئرلائنز نے 5.8 بلین ڈالر قبل از ٹیکس منافع کمایا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

اب اس گروپ کی آمدنی چھ فیصد اضافے کے ساتھ 34.9 بلین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ریاستی ملکیت میں کام کرنے والی امارات ایئر لائن دنیا کی بہترین ہوائی کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

امارات گروپ کے بیان کے مطابق وہ اپنے لیے 314 نئے مسافر طیاروں کی ڈیلیوری کا منتظر ہے، جن میں اکسٹھ A350 اور دو سو پانچ بوئنگ 777 بھی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ بزنس گروپ پانچ بلین ڈالر کی لاگت سے 219 طیاروں کی ریٹروفٹنگ (انہیں جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے) کا کام بھی کر رہا ہے تاکہ نئے طیاروں کی آمد تک اس گروپ کے کاروبار اور خدمات کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھا جا سکے۔

ادارت: مقبول ملک

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امارات گروپ بلین ڈالر گروپ کے

پڑھیں:

اماراتی صدر ماسکو پہنچ گئے؛ پوٹن کو یوکرین تنازع حل کرنے میں مدد کی پیشکش

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے، جہاں روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں آمد کے فوراً بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر پوٹن نے ملاقات کے دوران کہا کہ روس اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی تعاون، توانائی، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کئی اہم سفارتی پیشرفت جاری ہیں۔ روس اور امارات دونوں عالمی سطح پر اپنے تعلقات کو نئی جہت دینے کے خواہاں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • اماراتی صدر ماسکو پہنچ گئے؛ پوٹن کو یوکرین تنازع حل کرنے میں مدد کی پیشکش
  • مصرمیں دنیا کے سب سے بڑے میوزیم کا افتتاح نومبر میں کیا جائے گا
  • پہلی بار پاکستانی کمپنی کا یو اے ای کے بڑے گروپ کو گوشت سپلائی کرنے کا معاہدہ
  • پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا
  • جاپانی کارسازکمپنی ٹویوٹا نے امریکی ٹیرف کے باعث سالانہ منافع کے تخمینہ میں 14 فیصد کمی کر دی
  •    پیٹرولیم لیوی سے حکومت کی نان ٹیکس آمدن 4.96 کھرب روپے تک جا پہنچی
  • امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل 10ویں روز اضافہ
  • ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں مسلسل دسویں روز اضافہ