وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ، پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ، پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید ، 57 زخمی ہوئے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے حملوں نے ناصرف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بلکہ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہیں۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر صدر ٹرمپ کی تشویش کو سراہا۔ سکریٹری روبیو نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ وہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے، انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی اصل قیمت پر نظرِ ثانی ناگزیر: ماہرین رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے :انڈین وزارت دفاع کا دعوی ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی: وزیر دفاع پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو فضا میں نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ نے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا،اقدام ایک اہم سنگ میل ہے:پاکستان رافیل کے بعد اسرائیلی ڈرون بھی زمین بوس،بھارتی فضائیہ کی تاریخی شکست کے بعد بری فوج کو سامنے لانے کا ایک اور ناکام فیصلہ پاکستان سے منہ کی کھانے پر بھارت کو کتنے روپے مالیت کے جنگی طیاروں کا نقصان ہوا؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بھارت کا پاکستان پر بزدلانہ حملہ :وزیر اعظم شہباز شریف کا سخت اور واضح بیان
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی حالیہ سیکیورٹی صورتحال پر ایک سخت اور واضح بیان جاری کیا ہے، جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے. قوم اور افواج پاکستان ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے، جو نہ صرف پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے بلکہ خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں اور دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔