کراچی:  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حالیہ کشیدگی پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کی علاقائی خود مختاری کی تحقیقات کرے اور انسانی بحران کو جنم لینے سے روکے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا “دنیا گواہ بنے۔ ایک جانب نے اپنے ہمسایہ ملک کی علاقائی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی اور اندھیرے میں بزدلانہ انداز میں حملہ کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ 25 سے زائد ڈرون شہری علاقوں پر داغے گئے، جن میں فوڈ سٹریٹس، عوامی پارکس، اور رہائشی علاقے شامل تھے۔ اس قسم کے حملے نہ صرف اخلاقی لحاظ سے ناقابلِ دفاع ہیں بلکہ بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی اور جنیوا کنونشنز کے تحت جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔”
ہمیں وہ دوست بننا ہے جو آگ کے 100 امتحانوں سے گزر کر فولاد جیسے بنے ہوں” شی جن پنگ اور پیوٹن کا امریکہ کے خلاف ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان
انہوں نے مزید کہا ” ایسی سنگین اشتعال انگیزی کے باوجود، پاکستان نے غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کیا اور حکمتِ عملی کے تحت بھرپور اور ذمہ دارانہ جواب دیا۔ پاکستانی فضائی دفاع نے 5 دشمن لڑاکا طیارے اور 25 ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کیا جو مختلف علاقوں میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔”
شاہد آفریدی نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ” بین الاقوامی برادری پر لازم ہے کہ وہ فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے تاکہ ان خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جا سکیں، شہری آبادیوں کا تحفظ کیا جا سکے، اور دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کسی بھی مزید کشیدگی کو روکا جا سکے۔”
انہوں نے کہا “پاکستان کا جواب نہایت نپا تلا اور پُرعزم تھا، یہ اس کی عسکری پیشہ ورانہ صلاحیت اور اخلاقی ذمہ داری کا مظہر ہے، جو ایک غیر قانونی اور شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے کے جواب میں دیا گیا۔آئیے آج ایک اور انسانی بحران کو جنم لینے سے روکیں۔”

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

 بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین سپرٹ کے اصول کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل

ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین سپرٹ کے اصول کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے تجویز دی ہے کہ آئندہ اگر بھارت کے ساتھ میچ ہو تو پاکستان کی ٹیم بھارتی کپتان سے ٹاس کے وقت یا کسی بھی مرحلے پر ہاتھ نہ ملائے۔

باسط علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوینٹی یا کسی بھی قسم کا میچ ہو، اگر بھارت کپتان ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو ہمیں بھی جواب دینا چاہیے — ہاتھ نہ ملانے سے ایران نہیں نکلتی، مگر عزت بحال ہوتی ہے۔

دوسری آراء: کھیل اور منظم ٹیم سلیکشن
سابق وکٹ کیپر کامران اکمل بھی اس نظریے کی حمایت کرتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑی حسن نواز کو موقع ملنا چاہیے تھا “آج حسن نواز کو شامل کرنا چاہیے تھا، تا کہ ٹیم میں نئی توانائی اور جذبہ آئے۔ بعض معاملات میں پہلے ہی سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ کون کھیلنے والا ہے، کوئی خاص فیصلے میچ سے گھنٹوں پہلے ہی افواہوں کی زینت بن جاتے ہیں۔”

واقعہ کیا ہوا؟
ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ دبئی میں ہوا۔ ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہ ملایا۔ بعد ازاں، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی ٹیم اور شائقین نے اس حرکت کو غیر کھیل پسندانہ قرار دیا ہے، اور کئی لوگ باسط علی کی تجویز کے حق میں ہیں کہ آئندہ ایسے مواقع پر ہاتھ ملانے کی رسم ترک کردی جائے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف میچ کے بعد گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کو میدان میں واپس کیوں بلایا؟
  • پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنے چالان ہوئے، کتنا جرمانہ وصول کیا گیا، اعدادوشمار جاری
  • بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ امن پر پیغام، اسرائیل و بھارت کی جارحیت روکنے کا مطالبہ
  •  بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین سپرٹ کے اصول کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل
  • پاکستانی بولرز کے ہاتھوں دھلائی، جسے بھارتی کبھی بھول نہیں پائیں گے
  • مقبوضہ کشمیر/ فلسطین، انسانی المیے نظر انداز نہیں کر سکتے: شہباز شریف
  • بھارتی حکومت کا سکھ یاتریوں کو روکنے کا اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار
  • بیوی نے بھائی اور دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا
  • صفائی کے عالمی دن پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پیغام
  • ہندو اور سکھوں یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنے کا بھارتی اقدام مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار