اسلام آباد:

معروف مزاح نگار اور دانشور انور مقصود نے کہا کہ مشکل حالات میں معلوم ہوتا ہے کہ فوج کیوں ضروری ہے، ہمیں اس راہ پر چلنا چاہیے جہاں ہماری حکومت اور فوج چاہتی ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ آج پچیس کروڑ لوگ سپاہی بن گئے ہیں، میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، میں اپنے پرچم کی اس طرح عزت کرتا ہوں جس طرح ہندوستان کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک آبادی اور رقبے سے پہچانے نہیں جاتے، میرے لیے پاکستان اتنا ہی بڑا ہے جتنا ایک بھارتی باشندے کے لیے بھارت ہے۔

 انہوں نے کہاکہ جنگ شروع کرنا آسان ہے مگر ختم کرنا مشکل ہے ، ہم نے پانچ جہاز گرائے اس کی خوشی کم ہے مگر معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، بھارت کا میڈیا کبھی نہیں بدل سکتا۔

انور مقصود نے کہا کہ مودی ووٹوں سے جیتے ہیں مگر شاید اس حادثے کے بعد ان کو عقل آجائے کہ میں مسلمانوں کے ساتھ ٹھیک نہیں کررہا، زمانہ بدل گیا جنگ کوئی نہیں چاہتا، ہم سب چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کریں، ہمیں اس راہ پر چلنا چاہیے جہاں ہماری حکومت اور فوج چاہتی ہے۔

معروف شاعر افتخار عارف نے وڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانی جانیں جہاں بھی ضائع ہوتی ہیں ہم اس کے خلاف ہیں، پہلگام میں جو بھی ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں، ابھی واقع ختم بھی نہیں ہوتا بھارت پاکستان پر الزام لگا دیتا ہے، ہم اپنی خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

جہاں بھی جیسے بھی ہم اس حملے کا جواب دے سکتے ہیں؛ بلاول بھٹو

سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چور رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں، ہمت ہوتی تو دن کے اجالے میں اعلان کرتے۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کل رات بھارت کے بزدلانہ حملے میں جو مرد، عورت اور بچے شہید ہوئے اسکی مذمت کرتے ہیں، شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو ہفتے سے پاکستان یہ جھوٹے بے بنیاد الزامات سنتا رہا، ہم کہتے رہے ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بین الاقوامی سطح پر نیوٹرل سطح پر تحقیقات ہوں تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ پاکستان ملوث نہیں، بین الاقوامی قانون کے مطابق ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم انشااللہ بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔ 

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ جس طرح سے ہماری افواج نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب دیا سلام پیش کرتے ہیں، یہ اور حملہ کرے ہم اور جواب دیں گے، ہم ان کو دکھائیں گے کہ ہم جنگ کے حامی نہیں ہیں، لیکن اب آپ نے حملہ کیا ہے، تو اب آپ کو تیاری رکھنا ہے پاکستان کا جواب اب آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس حق ہے کہ جہاں بھی جیسے بھی ہم اس حملے کا جواب دے سکتے ہیں ۔ ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان منصفانہ تحقیقات کے لیے تیار ہے ۔ 

سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی

متعلقہ مضامین

  • مشی خان نے بھارتی میڈیا، سیاستدانوں اور عوام کو کھری کھری سنا دیں
  • ہمیں اپنی ایئر فورس پر فخر ہے، جارحیت اور سیز فائر کی خلاف ورزی سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • جہاں بھی جیسے بھی ہم اس حملے کا جواب دے سکتے ہیں؛ بلاول بھٹو
  • اگلی بار جاوید اختر کا استقبال جوتوں سے کرنا چاہیے، نادیہ خان
  • بھارت ایک دہشت گرد ملک
  • ججز ٹرانسفر کے حق میں ہوں مگر انکی سینیارٹی سب سے نیچے ہونی چاہیے، چیف جسٹس
  • اب ایک بڑی تحریک کی طرف بڑھ رہے ہیں: سلمان اکرم راجہ
  • انور مقصود کی اپیل رنگ لے آئی، اسٹیج ڈرامہ ’ہاؤس اریسٹ‘ بحال
  • پاکستان کو واضح پیغام دینا چاہیے اگر بھارت نے مہم جوئی کی تو اسے تباہ کردیا جائے گا، عمر ایوب