ملک کے تمام ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن بحال
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )ملک کے تمام ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا رپورٹ کے مطابق انتظامی مسائل کی وجہ سے فلائٹس آپریشن متاثر ہے، فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس سے 149 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں. اسلام آباد کی 42، لاہور کی 36، کراچی کی 34، سیالکوٹ 11، ملتان 8، فیصل آباد 6، پشاور 8 اور کوئٹہ کی چار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں آپریشن بحال ہونے کے بعد کراچی ائیرپورٹ سے اب تک صرف 6 پروازیں آپریٹ ہو سکی ہیں آپریشن معطلی کی وجہ سے گزشتہ روز 400 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ 130 منسوخ اور 24 متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کیا گیا.
(جاری ہے)
دوسری جانب خلیجی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کردیا کشیدہ صورتحال اورفضائی حدود کی بار بار بندش سے خلیجی ایئرلائنز نے پاکستان میں فلائٹس آپریشن معطل کردیا،ایئرلائنز کے مطابق مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر عارضی طور پر آپریشن بند کیا گیا. ایئرلائنزکا کہنا ہے کہ کنیکٹنگ پروازوں سے پاکستان جانے والے مسافروں کو اجازت نہیں،معطل پروازوں کے مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ ہوائی اڈوں پر نہ پہنچیں،صورتحال بہتر ہوتے ہی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا. دوسری جانب پاکستان ریلولے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام ٹرینیں اپنے مقررہ شیڈول پر روانہ اور پہنچ رہی ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا یا بعض ذرائع سے چلنے والی اطلاعات کہ کچھ ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں. ترجمان نے کہا کہ لاہور سمیت تمام ریلوے اسٹیشنوں سے ٹرینیں شیڈول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں اور مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی نگرانی اعلی سطح پرکی جا رہی ہے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملہ پوری طرح الرٹ ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق
پڑھیں:
لاہور، آسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹس فلائٹ آپریشن بحال
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق لاہور، آسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔
پی اے اے کے مطابق مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے اپنی متعلقہ ایئرلائن سے رابط میں رہیں۔