اسلام آباد: دہشت گرد بھارت کی سائبر دہشت گردی پر پاکستانی ہیکرز نے جوابی وار کرتے ہوئے آپریشن سالار کا آغاز کردیا اور چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہیکرز کے والنٹیئر گروپ نے “آپریشن سالار” کے نام سے ایک منظم سائبر مہم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بھارتی آن لائن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ابتدائی کارروائی میں دہشت گرد بھارت کی چار اہم ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا، ان ویب سائٹس پر پاکستانی قومی پرچم بھی چسپاں کر دیا گیا۔
ہیکرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی سائبر حملوں، پاکستان مخالف مواد اور کشمیری عوام پر جاری ظلم کے ردِ عمل میں کی گئی ہے۔
آپریشن سالار” کو ایک مکمل سائبر جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے، پاکستانی ہیکرز کا کہنا ہے کہ ہم پرامن قوم ہیں، لیکن اگر کوئی ہماری سالمیت، خودمختاری یا قومی وقار کو چیلنج کرے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، آپریشن سالار ایک وارننگ ہے، انجام نہیں۔
سوشل میڈیا پر “آپریشن سالار” ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین پاکستانی ہیکرز کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں اور اس جوابی کارروائی کو بھارت کا “سائبر ناک آؤٹ” قرار دے رہے ہیں۔
مختلف صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس آپریشن کو مزید وسعت دی جائے اور بھارتی میڈیا، مالیاتی نظام اور دفاعی سائٹس کو بھی نشانہ بنایا جائے۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستانی ہیکرز ا پریشن سالار ویب سائٹس

پڑھیں:

بھارتی پراکسی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاکستان- افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو روکنے اور ان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  

وزیراعظم کی جانب سے کارروائی میں 33 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی، کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔ 

10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں۔ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی پراکسی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • پاکستانی سرزمین پر دراندازی کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا؛ صدرِ مملکت
  • پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  •  ژوب میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 33 دہشت گرد ہلاک
  • بنوں میں آپریشن، کئی مشتبہ افراد زیر حراست، دہشت گردوں کے دو سہولت کاروں کے گھر مسمار
  • پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر حملہ، ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کردیا
  • مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں میجر سمیت 3 جوان شہید
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل، تین جوان شہید
  • بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کا جلد خاتمہ کیا جائے گا: صدر و وزیراعظم
  • مستونگ: آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید