جنگ صرف گولی بم کا نام نہیں ،بھوک، غربت اور دیگر برائیاں ساتھ لاتی ہے: چودھری شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جنگ صرف گولی بم کا نام نہیں ،بھوک، غربت اور دیگر برائیاں ساتھ لاتی ہے۔ پاک بھارت جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوگی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی بزدلانہ حملہ نہ صرف پسپا کیا بلکہ اسے بھاری نقصان بھی پہنچایا۔ جنگ کا انحصار عددی برتری یا ہتھیاروں پر نہیں، جذبہ ایمانی اور دلیری پر ہوتا ہے۔جنگ صرف گولی اور بم کا نام نہیں بلکہ یہ بھوک، غربت اور دیگر برائیاں ساتھ لاتی ہے۔
کسی نے ہمیں چھیڑا تو گھس کر ماریں گے ،دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیا اب اس سےبڑھ کر ہو گا:اعظم نذیر تارڑ
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ صرف دو ممالک کی جنگ نہیں بلکہ اس سے پوری دنیا متاثر ہو گی۔عالمی طاقتیں ثالثی کے بیانات سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے جنگ کے خاتمے کےلیے اقدامات کریں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور امداد کی بحالی ضروری ہے: عاصم افتخار
پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ مکمل تباہ ہو چکا، غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور امداد کی بحالی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بھوک کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ کسی چیز سے اس بات کا جواز نہیں دیا جا سکتا کہ پوری آبادی کو اندھا دھند قتل کیا جائے یا انہیں بھوکا مار دیا جائے، اسرائیلی اخبار نے غزہ کی صورتحال کو 21 ویں صدی میں قحط کی سب سے سنگین مثال قرار دیا ہے۔