پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کو دوپہر 12بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، فضائی حدود آج رات سے کل دوپہر 12بجے تک بند رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ بھارت کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، شورٹ کوٹ اور دیگر شہروں میں فضائی حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش سے اربوں کا خسارہ   قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت

اسلام آباد:

بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اربوں روپے کا خسارہ   قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت ہوگیا۔

وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے، جس کے مطابق فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے ہیں اور  فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کمی واقع ہوئی  ہے۔

جواب کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کو بھارتی ایئرلائنز  رجسٹرڈ طیاروں کے  لیے فضائی حدود کی بندش کے باعث تقریباً 4.1 ارب روپے کا خسارہ ہوا اور یہ خسارہ 24 اپریل سے 30 جون2025 کے دوران اوور فلائنگ آمدنی میں ہوا۔

2019 میں فضائی حدود کی بندش سے پی اے اے کو اوور فلائنگ آمدنی میں تقریبا7.6 ارب روپے کا خسارہ ہوا ۔ بھارت کے ساتھ تنازع کے دوران فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستان کو کچھ مالی نقصان برداشت کرنا پڑا، تاہم قومی خود مختاری اور دفاع کو معاشی مفادات پر مقدم تصور کیا جاتا ہے۔  وزارت دفاع کے جواب میں واضح کیا گیا ہے کہ وطن عزیز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس وقت بھارتی طیاروں کے سوا پاکستان کی فضائی حدود تمام ائیر لائنز کے لیے کھلی ہیں ۔ پاکستانی ایئر لائنز اور طیاروں پر بھی بھارتی فضائی حدود میں پرواز پر پابندی عائد ہے ۔ 2019 میں کشیدگی سے قبل اوور فلائنگ کی اوسط یومیہ آمدن 5 لاکھ 8 ہزار امریکی ڈالر تھی ۔ اس عارضی تعطل کے باوجود پی اے اے نے مالیاتی استحکام کا مظاہرہ کیا ہے۔

جب بات قومی خود مختاری اور سلامتی کے دفاع کی ہو تو کوئی قیمت زیادہ نہیں ہوتی۔ وطن عزیز کا دفاع ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی سے سینٹ، قومی اسمبلی کے 4 اہم عہدے، قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت واپس
  • مس انفارمیشن پر حکومت کی قومی اسمبلی میں مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز
  • معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش، پاکستان کو 4ارب ، 10کروڑ روپے کا خسارہ
  •  بھارت بازنہ آیا،  دوبارہ پاکستان کی فضائی حدود میں دراندازی کی  کوشش
  • بھارتی فضائی حدود کی بندش سے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف
  • بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش سے اربوں کا خسارہ   قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت
  • معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش ، پاکستان کو 4 ارب 10 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا: خواجہ آصف
  • معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش، پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟ وزیر دفاع نے تفصیلات پیش کردیں
  • پاکستانی ایئرپورٹس اتھارٹی کو چار ارب 10 کروڑ روپے خسارہ
  • چینی کمپنی نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے