رات گئے راولپنڈی اور لاہور میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی کے علاقے صدر میں یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکے کس چیز کے تھے لیکن دھماکوں کی آوازیں دور دور تک حتیٰ کہ اسلام آباد تک سنی گئی۔ سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملہ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں کسی ڈرون کی پرواز نہیں ہوئی، کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے۔ بھارتی ڈرون شیخوپورہ کےسرحدی گاؤں جےسنگھ والا میں مار گرایا گیا، ڈرون گرنے سے دھماکے کے بعد فصلوں کی باقیات کو آگ لگ گئی۔ ڈرون گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں نور خان ایئربیس کے قریب سنی گئیں جس کے بعد علاقے میں سائرن بجنا شروع ہوگئے اور شہریوں نے رضاکارانہ طور پر لائٹس بند کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ادھر لاہور میں بھی بیدیاں روڈ اور ڈی ایچ اے کے قریب زوردار دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق نور پور گاؤں کے آس پاس دھماکوں کی شدت محسوس کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے سرحدی علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہے اور ممکنہ طور پر یہ واقعات دشمن ملک کی اشتعال انگیزی کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔ تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دھماکوں کی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔