جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی حملہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے گذشتہ شب شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی حملہ کردیا۔ بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا۔ بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا۔ یہ ایئرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا نام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا۔ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی ۔جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے انتہائی شرمناک عمل جاری
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان آرمی اور ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان نے صحرائے چولستان میں نباتات کا بیج فضا سے بکھیر دیا
سٹی42: پاکستان آرمی اور ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان نے صحرائے چولستان میں صحرائی بناتات کے بیج کا فضائی بکھیر ا
ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان کے منصوبہ برائے بحالی مسکن کا یہ مسلسل 27 ویں سال تھا۔ پاکستان آرمی اس منصوبہ میں اہم ساتھی ہونے کے سبب صحرائی نباتات میں اضافہ کے لئے ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان کو ہر سال چھوٹا جہاز مہیا کرتی ہے۔صحرائے چولستان ، وسط ایشیاءسے ہر سال نقل مکانی کرنے والے ہوبارہ بسٹرڈ (تلور) کا پسندیدہ مسکن ہے۔ کاشتکاری، بڑھتی ہوئی انسانی سرگرمیوں اور مقامی آبادی کے مویشیوں نے مسکن کی حالت اس قدر خراب کر دی ہے کہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کو مناسب مقدار میں مرغوب غذا نہ ملنے کی بنا پر جنگلی حیات اور ماحولیات میں تیزی سے تنزلی ہو رہی ہے۔
ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان نے ماحولیات کا توازن بحال کرنے کے لئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا جو صحرائی بناتات کے بیج کے فضائی بکھیر سے ہی ممکن ہے۔
اس سال ہوبارہ بسٹرڈ کی پسندیدہ خوراک کے پودوں کے 200.00 کلوگرام بیج فضا سے بکھیرے گئے۔ اس طرح گذشتہ 27 برسوں میں بکھیرے گئے کل 3327.00کلوگرام بیج صحرائے چولستان پر بکھیرے جا چکے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
مسکن کا سالانہ جائزہ حوصلہ افزاءاور نباتات کی بڑھتی ہوئی تقویت کی طرف مائل نظر آتا ہے۔ مسکنوں کی مکمل بحالی طویل کام ہے ، تاہم پاکستان آرمی کے مسلسل تعاون سے ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان بگڑے ہوئے ماحولیاتی توازن کو درست کرنے اور جنگلی حیات کی نسلوں کی بحالی کا مُسمم ارادہ رکھتی ہے۔
خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا