پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
صنم جاوید — فائل فوٹو
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں 8 فروری ریلی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔
دورانِ سماعت عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رہنما صنم جاوید صنم جاوید کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء پاکستان ، پاک فوج عمران خان زندہ باد اورعمران خان کی رہائی کے مطالبے کے نعرے بھی لگا تے رہے ۔(جاری ہے)
ہاتھوں میںپاکستان اور تحریک انصاف کے پرچم تھامے ریلی کے شرکاء کینال روڈ اور مختلف شاہراہوں پر چکرلگاتے ہوئے نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھاکہ ہم سب کے لئے پاکستان سب سے پہلے ہے ، ملک کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے اور یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو رہا کیا جائے گا ، پاکستان کو اس وقت عمران خان کی ضرورت ہے ۔