واشنگٹن / لندن / نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے ایک لاکھ ڈالر کی سطح عبور کرلی۔ رواں سال فروری کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بٹ کوائن اس حد تک پہنچا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی بڑی وجہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان حالیہ معاشی معاہدہ ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال ہوا ہے۔

بٹ کوائن کی موجودہ قیمت 1,01,329 امریکی ڈالر تک پہنچی، جو ایک دن میں 4.

7 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ اگرچہ یہ اب بھی جنوری 2025 کی بلند ترین سطح یعنی 1,09,000 ڈالر سے کم ہے، تاہم اس کی واپسی کو مارکیٹ میں مثبت علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ایتھریم (Ether) کی قیمت بھی 14 فیصد اضافے سے 2,050 ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو مارچ کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم Nexo کے شریک بانی انٹونی ٹرینچیف کے مطابق، ایک لاکھ ڈالر کی سطح پر واپسی بٹ کوائن کی طاقت کی نشانی ہے، خاص طور پر جب گزشتہ ماہ اس کی قیمت 74 ہزار ڈالر تک گر چکی تھی۔

ادھر فن ٹیک ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی قدر میں اضافے کی وجوہات میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی، جغرافیائی کشیدگی میں کمی، اور چین کے معاشی محرکات بھی شامل ہیں۔ البتہ دیگر کرپٹو کرنسیز جیسے ایتھرم اب بھی گزشتہ سال کی بلند سطح سے 50 فیصد نیچے ہیں۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بٹ کوائن کی

پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4200 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 3601 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 42 ڈالر کمی ہوئی اور سونا 3343 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ترسیلات زر میں31 فیصد اضافے پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان
  • سونا مزیدسینکڑوں روپے سستا ہو گیا
  • سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی
  • امریکہ اور برطانیہ کا تاریخی تجارتی معاہدہ! کس کو کتنا فائدہ ہوگا؟
  • زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید15روپے اضافہ
  • پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کمی
  • سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج ہزاروں روپے کی کمی