بھارت سے سیز فائر، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی اماراتی ہم منصب سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید—فائل فوٹو
اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بذریعہ ٹیلیفون پاک بھارت سیز فائر پر گفتگو کی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اس موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے امارات کی علاقائی امن کےلیے سفارتی کوششوں کو سراہا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امارات کی جانب سے سیز فائر مفاہمت کو علاقائی استحکام کی جانب مثبت قدم قرار دیا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، دونوں کے درمیان ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر ہو گیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے بیاتا ہے کہ اماراتی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بزدل بھارتی جارحیت کے خلاف گزشتہ شب آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کا آغاز کیا تھا جس کے دوران بھارت کی متعدد اہم فوجی تنصیبات اور پوسٹوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
دھول چاٹنے کے بعد بھارت پاکستان کے ساتھ بالآخر جنگ بندی پر آمادہ ہو گیا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق سیز فائر پر عملدرآمد آج شام ساڑھے 4 بجے سے ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خارجہ اسحاق ڈار سے سیز فائر
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت میں سیز فائر ہوگیا، اسحاق ڈار کی تصدیق
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔
ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسی حوالے سے بات کی تھی۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔
پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار،اب تک کی بڑی خبرآگئی
مزید :