اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت امن چاہے تو پاکستان بھی تیار ہے تاہم خبردار کیا کہ اگر کوئی ایک بھی اشتعال انگیز کارروائی دہرائی گئی تو پھر پاکستان بتائے گا کہ انتقامی کارروائی کیا ہوتی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کا امریکی وزیرخارجہ سے رابطہ ہوا جس میں مارکو روبیو نے کہا کہ کشیدگی کم کی جائے کیونکہ یہ صورتحال دنیا افورڈ نہیں کر سکتی۔

اسحاق ڈار کے مطابق سیکریٹری روبیو نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت ایسا راستہ تلاش کریں جس سے دونوں ملکوں کے رابطے بحال ہوں اور مس کیکولیشن سے بچا جائے، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ تعمیری بات چیت کا آغاز کرانے اور امریکا کی ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کیلیے تیار ہیں تاکہ مستقبل کے تنازعات سے بھی بچا جاسکا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہم نے جواب دینا تھا، دے دیا، اگر بھارت رُک گیا تو ہم غور کریں گے کہ ہم بھی ایسا اقدام کریں جس پر امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ وہ بھارتی حکام سے اس معاملے پر بات کریں گے۔

امریکی وزیرخارجہ کے کہنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطہ بحال بھی ہوا جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ صورتحال بہتر ہوگی۔وزیرِ خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ اس سے پہلے چھ سے زائد وزرائے خارجہ نے ان سے رابطہ کیا تھا اور کہا کہ جنگ بندی کریں جس پر انہیں بتایا گیا کہ پاکستان نے حملے میں تاحال پہل نہیں کی صرف جوابی اقدامات کیے ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے بھی دو بار رابطہ کیا ہے، یہ رابطہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کی جانب سے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلے فون کے بعد کیا گیا ہے۔یہ رابطہ ایسے وقت کیا گیا جب پاکستان میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلیئر ایشو ڈیل کرتی ہے، یہی نہیں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اجلاس سے متعلق بتایا کہ بھارتی جارحیت جاری رہی تو تمام آپشنز کھلے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلے فون پر رابطہ بھی ایسے وقت پر ہوا جب بلااشتعال بھارتی حملوں کے سبب پاکستان نے بھارت کے خلاف دندان شکن آپریشن ’بنیان مرصوص‘ لانچ کیا اور جس میں الفتح میزائلوں، ڈرونز اور توپوں سے بھارتی فوج کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنا کر اس کے ویڈیو ثبوت بھی دنیا کو دکھا دیے اور آئی ٹی کی دنیا میں خود کو چیمپئن تصور کرنے والے بھارت کی فوجی و سرکاری ویب سائٹس ایسے ہیک کی گئی ہیں کہ مودی سرکار کے طوطے اُڑ گئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خارجہ اسحاق ڈار اسحاق ڈار نے امریکی وزیر نے کہا کہ

پڑھیں:

خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے،پاکستان

 

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے جبکہ بھارت کا ایٹمی سلامتی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا، پاکستان پر خفیہ یا غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت چل رہا ہے، پاکستان کا عالمی عدم پھیلاؤ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کا شاندار ریکارڈ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی خرید و فروخت کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ برس بھارت کے بھابھا ایٹمی تحقیقاتی مرکز کا ریڈیائی مواد غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا، بین الاقوامی برادری بھارت میں ایٹمی مواد کی غیر قانونی تجارت کے خطرناک رجحان کا نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

  • آخری ایٹمی تجربہ 98ء میں کیا تھا، بھارتی موقف ہمیشہ غیر واضح: پاکستان
  • اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات‘ فلسطین‘ مشرق وسطی میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال
  • اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر ملاقات کررہی ہیں
  • بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی تعداد پر قائم ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
  • خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے،پاکستان
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو فورسز کیخلاف اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے، محسن نقوی
  • اگر افغانستان نے حملہ کیا تو پاکستان اپنے دفاع کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • اسحاق ڈار سے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر کی ملاقات
  • اسلام آباد:ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن کے صدرشیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کررہے ہیں
  • 27ویں ترمیم کے مسودے پر نواز شریف سے مشاورت ہوگی، سینیٹ سے پاس کروانے کے لیے پی ٹی آئی سے بھی رابطہ ہے: خرم دستگیر