پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز ـ(ڈی جی ایم اوز) کا رابطہ ہوگیا ہے۔

یہ رابطہ امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ٹیلی فونک گفتگو کے فوراً بعد ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ’جنگ نہیں چاہتے‘، انڈیا نے گھٹنے ٹیک دیے،بھارتی کرنل کی پریس کانفرنس

واضح رہے کہ 9  اور 10 مئی کی رات قبل  ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے راولپنڈی میں نور خان ایئربیس، مریدکے ایئر بیس اور شور کوٹ ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔

اس کے بعد پاکستان نے آپریشن بنیان موصوص کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے اندر اہم فوجی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

پاکستان نے انڈیا کے بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ اسی کے علاوہ ادھم پور ایئر بیس، پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ اور سورت گڑھ ائیر فیلڈ اور آدم پور ائیر فیلڈ کو نشانہ بنایا۔

پاکستان ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا ہے، جس کی مالیت لگ بھگ 1.

5 بلین ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کے راجوڑی تربیتی مرکز کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن بنیان موصوص پاک بھارت کشیدگی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان موصوص پاک بھارت کشیدگی

پڑھیں:

بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ بھی تباہ

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی  تباہ کر دیا گیا  ہے ۔

 سرسہ ائیر فیلڈ کی تباہی کی کنفرمیشن بھارتی  میڈیا نے خود کر دی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جنگ بندی کی تصدیق،دونوں ممالک کے فوجی افسران 12مئی کو رابطہ کریں گے:وکرم مستری
  • پاکستان اور بھارتی افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ، ڈی جی ایم اوز کی جلد ملاقات کا امکان
  • پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ: ذرائع
  • مقبوضہ کشمیر: پاکستان کی گولہ باری سے بھارتی ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک
  • امریکی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو
  • پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا، بٹھنڈہ ائیر فیلڈ بھی تباہ
  • آپریشن بنیان مرصوص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا
  • بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ بھی تباہ
  • وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ