چین کی پاکستان کے لیے حمایت کی تجدید
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا کہنا ہے کہ چین نے اسلام آباد کے لیے حمایت کی تجدید کی ہے۔ نائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے وزیر خارجہ وانگ ژی کو گزشتہ شب کی بھارتی جارحیت اور پاکستان کے احتیاط سے متوازن ردعمل کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کے تحمل کا اعتراف کیا اور مشکل حالات میں اس کے ذمہ دارانہ انداز کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات کی تجدید کی کہ چین، پاکستان کے ہر موسم کے تزویراتی تعاون کے شراکت دار اور آہنی دوست کی حیثیت سے، پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی آزادی کو برقرار رکھنے میں مضبوطی سے اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے کی اہمیت پر زور دیا اور آئندہ دنوں میں مسلسل رابطہ کاری برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
نور خان بیس پر حملے کے وقت پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں کا طیارہ کہاں تھا؟ ایسا دعویٰ کہ آپ بھی شکر کریں گے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت کےلیے آئے ہیں۔ وہ بھارت کا دورہ مکمل کرکے پاکستان آئے ہیں۔عادل الجبیر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :