اسحاق ڈار سے ترکیہ ہم منصب کا رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ سے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ترکیہ وزیر خارجہ نے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط ردعمل کو سراہا، ترک وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو یقین دہانی کرائی گئی کہ انقرہ ہر سطح پر اسلام آباد کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ردعمل سے آگاہ کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ترکیہ وزیر خارجہ نے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط ردعمل کو سراہا، دونوں وزرائے کا قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ ترک وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو یقین دہانی کرائی گئی کہ انقرہ ہر سطح پر اسلام آباد کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت یا غیر منصفانہ رویے کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
امریکی وزیر خارجہ کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ
ترجمان امریکی دفتر خارجہ ٹیمی بروس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے رابطہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کشیدگی میں کمی کا حل ڈھونڈیں اور معاملات کو بگڑنے سے بچانے کے لیے براہ راست بات چیت کریں۔
انہوں نے مزید کشیدگی سے بچاؤ کے لیے امریکی سہولت کاری کی پیش کش بھی کی۔
امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی بات چیت کی اور دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے لئے سہولت کاری کی پیشکش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں