وزیر خارجہ اسحاق ڈار— فائل فوٹو

پاکستان نے بھارتی جارحیت پر دیے گئے ردعمل سے ترکیہ کو آگاہ کردیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب حقان فیدان سے رابطہ ہوا۔

پاکستان کا آپریشن بنیان المرصوص، ایس 400 اور ایئر بیسز سمیت بھارت کے کئی فوجی اہداف تباہ

پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا راجواڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کردیا گیا، سیکیورٹی ذرائع

اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ردعمل سے متعلق ترک ہم منصب کو آگاہ کیا، اس دوران ترکیے کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط ردعمل کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بھارتی جارحیت نے خطے کو خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، فیلڈ مارشل

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کی حالیہ جارحیت نے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پُرعزم اور بھرپور جواب دیا، مستقبل کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کی دہشت گرد سرگرمیوں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور کلبھوشن یادیو کیس کو بھارت کے منفی عزائم کی واضح مثالیں قرار دیا، فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی گئی جس پر عالمی سطح پر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بھارت خود کو دنیا کا رہنما کہنے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن اس کے اقدامات حقیقت کے بالکل برعکس ہیں، بھارت کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف پاکستان نے ایک مؤثر اور کامیاب سفارتی جنگ لڑی ہے، مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے جس پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور پاکستان آج بھی اس مؤقف پر قائم ہے۔

(جاری ہے)

فیلڈ مارشل نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے، بیرون ملک پاکستانی پاکستان کے عزت و وقار کا سرچشمہ ہیں اور ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، سوشل میڈیا دشمن عناصر کی جانب سے انتشار پھیلانے کا ذریعہ بن چکا ہے، نئی نسل کی سوچ اور ترجیحات کو سمجھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیری اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے اور ممکنہ تجارتی معاہدے کے نتیجے میں بھاری سرمایہ کاری کی امید ہے، سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے ساتھ جاری معاشی تعاون کو بھی سراہا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے فون پر رابطہ، غزہ پر اسرائیلی قبضے کی مذمت
  • بھارتی جارحیت نے خطے کو خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، فیلڈ مارشل
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال
  •  اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ میں سنگین انسانی صورتحال پر اظہار تشویش
  • پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت
  • غزہ کی صورتحال پر پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ مؤقف
  • اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ شیڈول
  • اسحاق ڈارکا آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ شیڈول
  • وزیر خارجہ کی ویزا اصلاحات اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے سہولیات میں اضافے کی ہدایت
  • سعودی عرب کا اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل، غزہ پر قبضے کو ظلم و بربریت قرار دے دیا