Nawaiwaqt:
2025-06-24@19:05:25 GMT

پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک

پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا، بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ بھی ہیک ہوگئی۔

ہیک کی گئی دیگر ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

پاکستانی سائبر حملے میں ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے۔

ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کردیا ہے۔

ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں۔

پاکستانی سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو ہیک کر لیا، پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں بجلی مکمل طور پر بند ہے۔

اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر اسٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا۔

اس کے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لئے گئے ہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستانی سائبر حملے ویب سائٹس

پڑھیں:

  بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدودکی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

اسلام آباد: بھارتی طیاروں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لئے بند ررکھنے کافیصلہ ہواہے،  اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا گیا ۔
نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز، انڈیا رجسٹرڈ یا فوجی طیارے پاکستانی فضا استعمال نہیں کرسکتے۔
نئے نوٹم کے مطابق بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی حدود 23 جولائی تک دستیاب نہیں ہوگی۔
فضائی حدود کی پابندی 24 جولائی کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی،بھارتی طیاروں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل کو بند کی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق دوسری مدت تک کے 60 دن تک مجموعی پابندی آج رات 05:00 تک تھی۔
اس سے پہلے فضائی حدود کی بندش میں 23 مئی کو مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • کل سے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان
  • بھارتی فلمی صنعت میں پاکستانی فنکاروں کی مخالفت کا نیا تنازعہ کیا ہے؟
  • پہلگام حملے میں ملوث تینوں ملزمان پاکستانی ہیں‘بھارتی دعویٰ
  •   بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدودکی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
  • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بند رہے گی، نوٹم جاری
  • ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے قابلِ مذمت ہیں، سمعیہ ساجد
  • ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے جنگی جرائم ہیں، مشاہد حسین سید
  • ایران کی جوہری سائٹس پر حملے جنگی جرائم ہیں، مشاہد حسین سید
  • ایران کی 3 جوہری سائٹس پر امریکی فضائی حملوں میں تباہ، یہ سب سے مشکل اہداف تھے، ٹرمپ
  • ایران نے جوہری تنصیبات پر حملے کی تصدیق کر دی