کوئٹہ:

نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار عبدالمنان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب پیٹرول سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے باعث ایک ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

تیل بردار ٹرک میں آگ لگنے کے بعد لوگ آگ بھجانے میں مصروف تھے کہ ٹرک کا ایک ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دورانِ ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار معطل

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا سات پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) نے ایس ایچ او سید ایاز اور ایک سب انسپکٹر (ایس آئی) سمیت تمام سات اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار سرکاری وردی میں دورانِ ڈیوٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹک ٹاک“ پر ویڈیوز بنا رہے تھے، جو بعد ازاں وائرل ہو گئیں۔ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد محکمہ پولیس کی ساکھ متاثر ہوئی جس پر ڈی پی او نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام اہلکاروں کے خلاف معطلی کا حکم جاری کیا۔

ڈی پی او لکی مروت نے نہ صرف اہلکاروں کو لائن حاضر کیا بلکہ ان کے خلاف باقاعدہ چارج شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی واقعے کی مکمل انکوائری کا بھی حکم دے دیا گیا ہے تاکہ ڈیوٹی میں غفلت، غیر ذمہ داری اور محکمانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اس نوعیت کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور اہلکاروں کو سخت نظم و ضبط کا پابند بنایا جائے گا تاکہ فورس کی ساکھ اور عوامی اعتماد متاثر نہ ہو۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا،سب انسپکٹر کانسٹیبل شہید
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار شہید
  • پشاور: مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا، 2 اہلکار شہید
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا
  • پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکار زخمی
  • گوادر میں دستی بم حملہ، پولیس مقابلے میں اہلکار شہید، ایک دہشت گرد مارا گیا
  • گوادر میں دستی بم حملہ، پولیس مقابلہ میں اہلکار شہید، ایک دہشت گرد مارا گیا
  • دورانِ ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار معطل
  • آزاد کشمیر ؛ گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق، 7 افراد زخمی