پاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پنجاب بھر کے اسکولز اور تعلیمی ادارے پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گے، انٹرمیڈیٹ، او اور اے لیول کے امتحانات بھی مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
پنجاب حکومت نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث جمعہ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد مختلف تعلیمی اور امتحانی محکموں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیر 12 مئی سے تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کل سے مقررہ تاریخوں کے مطابق ہوں گے جبکہ او اور اے لیولز کے امتحانات کا انعقاد کل سے شیڈول کے مطابق ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآپریشن بنیان المرصوص:دشمن کی شرمندگی، پاک بحریہ نے تاریخ رقم کر دی آپریشن بنیان المرصوص:دشمن کی شرمندگی، پاک بحریہ نے تاریخ رقم کر دی پریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن، افواج پاکستان کو خراجِ تحسین سپریم کورٹ: نور مقدم قتل کیس سماعت کیلئے مقرر دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پر ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا جدہ:سینئرصحافی عمرفاروق کےاعزازمیں عشائیہ، سیزفائرکےاعلان پرصحافیوں کا اظہارتشکر بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :