دوٹوک مؤقف اپنانے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیس بک پیج بھارت میں بلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
لاہور:
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا دوٹوک مؤقف بھارت کو گوارا نہ ہوا، جس پر فیس بک پیج بھارت میں بلاک کر دیا گیا۔
اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پہلگام واقعے کے حقائق اور بھارتی بیانیے کا پول کھولا اور بھارت کو آئینہ دکھایا جبکہ انہوں نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا قانونی مؤقف بھرپور انداز میں پیش بھی کیا۔
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو آئینہ دکھانے پر فیس بک پیج بلاک کر دیا گیا۔
اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے دو ٹوک موقف اختیار کیا۔
اظہارِ رائے کی آزادی کا دعویدار بھارت تنقید برداشت کرنے سے قاصر ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سے ملاقات، محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پی ٹی آئی وفد نے ایاز صادق سے ملاقات کی، اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معاملہ فی الحال عدالت میں زیر سماعت ہے، فیصلہ آنے کے بعد غور کیا جائے گا۔
سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارلیمنٹ میں تعمیری کردار ادا کرنے کا کہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اراکینِ اسمبلی قومی مفاد میں قانون سازی کے عمل کو مؤثر اور مثبت انداز میں آگے بڑھائیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم نے اسپیکر کو کہا کہ رولز کے مطابق ریکوزیشن جمع کرچکے ہیں، لیڈر آف اپوزیشن ان افراد کا حق ہے جو اپوزیشن بینچز پر بیٹھتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کےحل کےلیے تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کا باہمی مشاورت سے آگے بڑھنا ناگزیر ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو ہمیشہ تیار ہیں۔
دوسری طرف ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عددی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے، امید ہے پیر تک اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔