Islam Times:
2025-05-12@16:28:54 GMT

یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے

روس کے دورے پر روانگی سے قبل چیئرمین سینیٹ نے سرکاری ٹی وی کو روس کے دورے سے متعلق انٹرویو بھی دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے روس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات بہت مضبوط ہیں، اسپیکر فیڈریشن کونسل رشیا کی دعوت پر روس جا رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، انہیں دورے کی دعوت روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئر پرسن نے دی تھی۔ روسی فیڈریشن کونسل میں روس پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ شیزو ولادمیر نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا استقبال کیا، دورے کے موقع پر چیئرمین سینیٹ روس میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دورے پر روانگی سے قبل چیئرمین سینیٹ نے سرکاری ٹی وی کو روس کے دورے سے متعلق انٹرویو بھی دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے روس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات بہت مضبوط ہیں، اسپیکر فیڈریشن کونسل رشیا ولنٹینا میٹوینکو کی دعوت پر روس جا رہا ہوں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اسپیکر فیڈریشن کونسل رشیا ولنٹینا میٹوینکو پاکستان کا دورہ کر کے پارلیمنٹ میں خطاب بھی کر چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ فیڈریشن کونسل روس کے

پڑھیں:

بھارت کراچی نہ پہنچ سکا تو حیدرآباد دکن میں کراچی بیکری پر حملہ کردیا

بھارت کراچی نہ پہنچ سکا تو اس کے انتہا پسند شہریوں نے حیدرآباد دکن میں "کراچی بیکری" پر حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں واقع مشہور کراچی بیکری پر بے جے پی کے انتہاپسندوں نے حملہ کیا اور بیکری کو نقصان پہنچایا۔ 

انتہا پسندوں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

پہلگام حملے کے بعد اس مشہور بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی ایک شاخ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا تھا۔

بیکری مالکان نے کہا کہ پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، بیکری کا یہ نام تقسیمِ ہند کے وقت اُن کے خاندان کی ہجرت سے جڑی تاریخی پہچان کی علامت ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • جوئے کا شُبہ؛ طالبان نے شطرنج کھیلنے پر پابندی عائد کر دی
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا روس میں گمنام سپاہیوں کی یادگار پر خراجِ عقیدت
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ماسکو میں گمنام سپاہیوں کی یادگار پر حاضری
  • بھارت کراچی نہ پہنچ سکا تو حیدرآباد دکن میں کراچی بیکری پر حملہ کردیا
  • روس کا دورہ‘ خارجہ پالیسی سے پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ ہوا: یوسف رضا گیلانی
  • چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے 
  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے
  • پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کیلئے حملہ کرنے والا شکست خوردہ اپنے زخم صاف کررہا ہے، یوسف رضا گیلانی 
  • شام کے عبوری صدر الجولانی کا پہلا بحرینی دورہ