سٹی 42: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے 

دورے کی دعوت روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا مٹوینکو نے دی تھی ،روس پہنچنے پر چیئرمین سینیٹ کا استقبال روسی فیڈریشن کونسل میں روس پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ   شیزو ولادمیر نے کیا،چیئرمین سینٹ نے اس موقع  کو روس کے دورے سے متعلق انٹرویو بھی دیا 
 چیئرمین سینیٹ  یوسف رضا گیلانی  نےکہا ہمارے روس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات بہت مضبوط ہیں،سپیکر  فیڈریشن کونسل آف رشین فیڈریشن مس ولنٹینا میٹوینکو میری دعوت پر  پاکستان کا دورہ کرکے پارلمینٹ میں خطاب بھی کرچکی ہیں، سپیکر فیڈریشن کونسل آف رشیا مس ولنٹینا میٹوینکو کی خصوصی دعوت پر روس کا دورہ پر آیا ھوں، 

پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے روس میں فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا 

 چیئرمین سینیٹ  کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں جسکو ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے،صدر آصف علی زرداری کی صردر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے ساتھ وزیراعظم پاکستان کی بھی یہاں کی لیڈر شپ کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں، حکومت پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کے لئے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں،   پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیاں قومی سلامتی اور علاقائی استحکام کی ضمانت ہیں ، حکومت کی خارجہ پالیسی سے پاکستان کا عالمی وقار میں اضافہ ھوا ہے، ملاقاتوں میں پارلیمانی تعاون کے فروغ ، خطے کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں میں معاونت ہے امکانات  پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  پی ٹی آئی کے چئیرمین کا آپریشن  بُنیانّ مرصوص پر بیان

روس میں اپنے قیام کے دوران چیئرمین سینیٹ اعلی سطح ملاقاتیں کریں گے ملاقاتوں میں پارلیمانی تعاون کے فروغ ، خطے کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں میں معاونت   کا اعادہ کیا گیا 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی فیڈریشن کونسل چیئرمین سینیٹ کے ساتھ

پڑھیں:

چیئر مین سینٹ کی پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال گفتگو

پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے ، ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال ، وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، قائم مقام صدر نے خواتین اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل کے حل میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا ، خواتین اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی فسطائیت اور غیر جمہوری رویوں کے باوجود جس انداز سے فیصل کریم کنڈی گورنر شپ چلا رہے ہیں اس پر وہ یقین خراج تحسین کے مستحق ہیں

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • وزیراعظم بیرون ممالک کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے برطانیہ کے ہاؤ س آف لارڈز کے رکن کی ملاقات
  • چیئر مین سینٹ کی پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال گفتگو
  • وزیراعظم بیرون ممالک کے 2 ہفتے کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  •  شبلی فراز کی نااہلی ‘سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا 
  • سینیٹ میں جو بھی آئین سازی ہوتی ہے، باہمی اتفاق رائے سے کرتا ہوں، یوسف رضا گیلانی
  • ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی
  • ہم نے ٹرمپ کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے وہ اجتماعی سوچ اور اتفاقِ رائے سے کیا، یوسف رضا گیلانی
  • یوسف رضا گیلانی کی پشاور آمد، گورنر ہاؤس میں پرتپاک استقبال