چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
ماسکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، انہیں دورے کی دعوت روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئر پرسن نے دی تھی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق روسی فیڈریشن کونسل میں روس پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ شیزو ولادمیر نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا استقبال کیا، دورے کے موقع پر چیئرمین سینیٹ روس میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دورے پر روانگی سے قبل چیئرمین سینیٹ نے سرکاری ٹی وی کو روس کے دورے سے متعلق انٹرویو بھی دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے روس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات بہت مضبوط ہیں، سپیکر فیڈریشن کونسل رشیا ولنٹینا میٹوینکو کی دعوت پر روس جارہا ہوں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ سپیکر فیڈریشن کونسل رشیا ولنٹینا میٹوینکو پاکستان کا دورہ کر کے پارلیمنٹ میں خطاب بھی کر چکی ہیں۔
لاہور میں ناشتہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو شاہینوں نے مکمل ضیافت بھارت میں بھجوا دی: عظمیٰ بخاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ فیڈریشن کونسل
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کل سے ملائیشیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف کل یعنی 5 اکتوبر سے ملائیشیا کےتین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ، دیگر وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملائیشیا جائیں گے۔ یہ دورہ پاک ملائیشیا کے دیرینہ تعلقات اورمضبوط سٹریٹجک شراکت داری کا عکاس ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب سے دوطرفہ ملاقات میں شرکت کریں گے جس میں تجارت، اقتصادی تعاون، علاقائی و عالمی امور سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔
دورے کے دوران متعدد دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے، جن سے نہ صرف موجودہ تعلقات کو تقویت ملے گی بلکہ نئے شعبوں میں تعاون کے دروازے بھی کھلیں گے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور قریبی روابط کو مزید فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔