آپریشن بنیان المرصوص کی تفصیلات جاری، مسلح افواج نے قوم سے کیا وعدہ نبھایا، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ الحمداللہ، افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں،دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، پاکستان امن کا داعی ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائیگا، دشمن کو معلوم ہو چکا ہے کہ پاکستان صرف باتوں پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتا ،مادرِ وطن کے تحفظ کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑے ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں،پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے 26ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، اڑی نیٹ ورکس اسٹیشن اور پونچھ راڈار کو نشانہ بنایا، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے فتح سے نوازا،وزیراعظم اور وزرا کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اہم فیصلے کیے، عوام، جوانوں اور سیاسی قیادت کے شکرگزار ہیں جو ریاست کے ساتھ کھڑے ہوئے۔پاکستانی افواج نے بھرپور سائبر حملے بھی کیے، بھارتی فوج کے زیر استعمال سسٹم کو مفلوج کیا، جب بھی بھارت نے جارحیت کی، ہمارا ردعمل جامع، بھرپور اور فیصلہ کن ہوگا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں،کوئی شک میں نہ رہے، ہماری خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائیگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔اس موقع پر ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاک فوج نے جو وعدہ قوم سے کیا تھا، اللہ کے فضل سے پورا کر دکھایا۔ دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، لیکن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بروقت اور فیصلہ کن ردعمل دیا، پانچ بھارتی جنگی طیارے تباہ کیے، اور دنیا کو پاکستان کی فضائی برتری کا اعتراف کروایا۔ پاک بحریہ نے بھی سمندری حدود میں دشمن کو بھرپور جواب دینے کی مکمل تیاری ظاہر کی۔ ہماری تینوں مسلح افواج مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان امن کا داعی ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائیگا، دشمن کو معلوم ہو چکا ہے کہ پاکستان صرف باتوں پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے پر ہم تمام سیاسی جماعتوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ قومی اتحاد اور یکجہتی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔ سیاسی قیادت نے اختلافات سے بالاتر ہو کر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک زندہ اور متحد قوم ہے۔ جب سیاستدان، عوام اور ادارے ایک صفحے پر ہوں تو دشمن کی ہر چال ناکام ہو جاتی ہے۔ پاک فوج قوم کے اس اعتماد پر پورا اترے گی اور پاکستان کا پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے پر ہم تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔ اس نازک مرحلے پر سیاسی قیادت نے اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی اور بالغ نظری کا مظاہرہ کیا، جو ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی سب سے مقدم ہے۔ دشمن کی سازشیں تبھی ناکام ہوتی ہیں جب قوم متحد ہو۔ افواجِ پاکستان اس قومی اعتماد کو سلام پیش کرتی ہیں اور ہر محاذ پر اس حمایت پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہی اتحاد ہماری اصل طاقت اور کامیابی کی ضمانت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میں پاکستان کے ان تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مشکل حالات میں نہ صرف سچ کا ساتھ دیا بلکہ انفارمیشن وار اور سائبر جنگ میں پاکستان کا موثر دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر دشمن کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پردہ چاک کیا، پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے موثر انداز میں رکھا، اور ڈیجیٹل محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل اور فکری سرحدوں کے محافظ ہیں۔ پاک فوج ان کی حب الوطنی، جذبے اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ یہی نوجوان پاکستان کے روشن کل کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہا بھارت نے اپنی جارحیت میں معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا، جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس بزدلانہ کارروائی کا مثر جواب دیا۔ پاک فضائیہ نے ان تمام بھارتی بیسز کو کامیابی سے نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ردعمل نہ صرف دفاعی نوعیت کا تھا بلکہ یہ واضح پیغام بھی تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور درست نشانہ بنا کر جواب دے گا۔ ہماری فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گا، اور ہر حملے کا جواب قومی وقار اور انسانی اقدار کے مطابق دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے، جو بھارت کے جنگی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے ان حالات میں پاک فوج کے ساتھ بنیان مرصوص کی طرح یکجہتی دکھائی، جو ہماری اصل قوت ہے۔ اسی طرح پاکستان کا قومی میڈیا بھارتی جھوٹ اور پروپیگنڈے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنا رہا، اور سچ کو اجاگر کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں اہم اور بروقت فیصلے کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، عوام، قیادت اور میڈیا کے باہمی اعتماد اور اتحاد نے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے سب سے جدید اور مہنگے سمجھے جانے والے دفاعی نظام ایس400 کو دو مختلف مقامات پر موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی نہ صرف پاکستان کی تکنیکی برتری کا ثبوت ہے بلکہ دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ایس-400 جیسے نظام کو نشانہ بنانا معمولی بات نہیں، مگر ہماری فضائیہ نے یہ کارنامہ اپنی مہارت، جرات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس کامیابی نے دشمن کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ہر محاذ پر کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے ان 26 بھارتی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا جو براہ راست پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے، ریاست مخالف عناصر کو سپورٹ کرنے، اور معصوم شہریوں پر حملوں میں استعمال ہو رہی تھیں۔ انہوں نے کہا یہ تنصیبات دہشتگردوں کے تربیتی مراکز، کمانڈ اینڈ کنٹرول بیسز، اور وہ مراکز تھے جہاں سے پاکستان کے خلاف خفیہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ان کارروائیوں کا مقصد صرف جواب دینا نہیں تھا بلکہ پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنانا اور آئندہ کسی بھی مہم جوئی کو روکنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہدفی کارروائیاں عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے کی گئیں، اور دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان نے نہ صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا بلکہ دہشتگردی کے اصل منبع کو نشانہ بنایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور ہر دشمن سازش کا موثر جواب دیا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاکستان کا رد عمل نصاب بن جانے والا تھا، بھارت کے 26 ملٹری ٹارگٹس اور فیسیلیٹیز کو نشانہ بنایا، مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مین لینڈ میں نشانہ بنایا گیا، سری نگر، جموں، ادھم پور، پٹھان کوٹ اور دیگر علاقوں میں زبردست نقصان ہوا۔انہوں نے بتایا کہ پونچھ میں ریڈار اسٹیشن کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، ملٹری کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کو بھی تباہ کردیا گیا، کے جی ٹاپ میں 10بریگیڈ کو تباہ کیا گیا، پاک فوج نے بھارت کی 80 بریگیڈ کو بھی تباہ کیا، راجوڑی میں انٹیلی جنس سپورٹ یونٹس کو بھی تباہ کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ایل او سی کے پار ملٹری ہیڈکوارٹرز، لاجسٹک بیسز اور پوسٹس کو تباہ کیا، ہم نے انہیں اتنا نقصان پہنچایا کہ وہ سفید جھنڈے لہرانے پر مجبور ہوئے، اہم شہروں، حساس سیاسی اور سرکاری عمارتوں پر ڈرون بھیجے، پاک مسلح افواج نے اپنی جدید ملٹری ٹیکنالی کی ابھی جھلک دکھائی ہے، جب بھی ہماری سالمیت کو خطرہ ہوا، ردعمل انتہائی فیصلہ کن ہوگا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم نے ان تنصیبات کو نشانہ بنایا جو پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی تھیں، ہم نے بھارت کے اندر بھی ان تنصیبات کو نشانہ بنایا، سورت گڑھ، سرسہ، بھج، نالیہ، آدم پور، بھٹنڈا، برنالہ، ہلواڑہ، اونتی پورہ، سری نگر، جموں، ادھم پور، مامون، انبالہ اور پٹھان کوٹ شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے سائبر حملے بھی کیے، سائبر حملوں سے بھارتی مواصلات اور انفرااسٹرکچر نظام کو مفلوج کیا، پاکستانی افواج کے پاس ایسی کئی جنگی صلاحتیں موجود ہیں، چند صلاحیتوں کا اظہار کیا اور باقی آئندہ کے لیے ہے، پاکستان کا رد عمل محدود نوعیت کا تھا، اپنے ٹارگٹس میں یقینی بنایا کہ عام شہری متاثر نہ ہوں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ یہ ناقابل تردید ثبوت ہے کہ بھارت پراکسی کے ذریعے دہشت گردی کررہا ہے،قوم متحد ہوکر مادر وطن کے تحفظ کے لیے کھڑی ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج ہمارا فخر، پاکستان زندہ باد، ہم نے تمہیں بتایا تھا کہ اپنی مرضی سے جواب دیں گے، قوم کو بتایا تھا کہ جب ہم وار کریں گے تو پوری دنیا دیکھے گی، ہم نے تمہیں کہا تھا کہ یہ بہادر جوان جذبہ شہادت سے سرشار ہیں، ہمارا مذہب، کلچر اور پروفیشنلزم ہمیں شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، بھارتی میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا نے بھی یہ مانا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا وہ اپنی سازشیں کر رہے تھے اور اللہ اپنی خفیہ تدبیر فرما رہا تھا، اور بے شک اللہ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ دشمن نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر حملہ کیا، مگر وہ بھول گئے کہ اس قوم کی حفاظت صرف افواج پاکستان ہی نہیں بلکہ ربِ کائنات بھی فرما رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دشمن کی ہر سازش، منصوبہ بندی اور حملہ ناکام ہوا، کیونکہ پاکستان کی پشت پر ایک عظیم رب کی مدد اور ایک متحد قوم کا اعتماد موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی صرف ہتھیاروں یا ٹیکنالوجی کی نہیں بلکہ ایمان، نیت اور اللہ کی نصرت کی مرہونِ منت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی ایمان، یہی اتحاد اور اللہ پر بھروسہ ہماری اصل قوت ہے، اور یہی ہمیں ہر میدان میں سرخرو رکھے گا۔اس موقع پر پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل رب نواز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مدد سے ہم اپنے ملک کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے، ہم نے اپنی تیاری کو برقرار رکھا، فالس فلیگ کے فوری بعد ہم متحرک ہوئے، ہم سمندر میں ہر طرح کی جارحیت کے لیے تیار تھے، بھارتی نیوی کی سرگرمی پر ہماری مسلسل نظر تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ترجمان پاک فوج افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ترجمان پاک فوج سی ڈی اے ، بارشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر اینڈ ریسکیو یونٹس مکمل طور پر فعال بھارتی فوجی افسران نے ڈھکے چھپے الفاظ میں رافیل کی تباہی کا اعتراف کرلیا بھارتی اپوزیشن کا نریندر مودی سے پہلگام واقعے، آپریشن سندور پر پارلیمان میں جواب دینے کا مطالبہ اپنے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغل کا نام دے رہا ہوں،گورنر کامران ٹیسوری نمائندہ خصوصی محمد صادق کی افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہوں نے کہا کہ یہ نے کہا کہ پاکستان احمد شریف چوہدری کو نشانہ بنایا ترجمان پاک فوج افواج پاکستان کہ پاکستان نے ہے کہ پاکستان کہ پاکستان کی نے کہا کہ پاک بھرپور جواب پاک فضائیہ مسلح افواج پاکستان کے پاکستان کا قوم سے کیا پاک فوج نے ساتھ کھڑے فضائیہ نے نہیں بلکہ حملہ کیا بھارت کے تباہ کیا افواج نے جواب دیا میں پاک نے اپنی دشمن کو دشمن کے کے ساتھ کے تحفظ کا جواب کیا گیا فوج کے وطن کے کو بھی تھا کہ کے لیے

پڑھیں:

26 اہداف نشانہ، قوم سے وعدہ نبھایا، فتح ملی، اللہ کا شکر سیز فائر کی خواہش بھارت نے کی: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سینئر افسروں نے میڈیا بریفنگ دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے باعث بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ ہمارے دل اور ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ پاکستانے بھارتی جارحیت کیخلاف بنیان مرصوص آپریشن کیا۔ الحمد ﷲ پاکستان کی مسلح افواج نے قوم سے کیا وعدہ پورا کیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت نے جارحیت کر کے بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہایا۔ ملک کے عوام‘ جوانوں اور سیاسی قیادت کے شکرگزار ہیں جو آپریشن بنیان مرصوص پر رایست کے ساتھ کھڑے ہوئے ہم نے سورت گڑھ‘ سرسہ‘ آدم پور‘ اونتی پورہ‘ اودھم پور‘ پٹھان کوٹ میں اہداف ک ونشانہ بنایا۔ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے والے 26 ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت سے بچوں‘ خواتین سمیت معصوم شہری شہید ہوئے۔ دو مقامات پر بھارت کے ایس 400 بیٹری سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا  گیا۔ پاکستانی افواج اپنے غیور اور بہادر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ پاکستان نے کامیابی سے اڑی نیٹ ورکس سٹیشن اور پونچھ راڈار کو نشانہ بنایا۔ اﷲ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے فتح سے نوازا۔ دشمن کے دفاع میں جان دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان نے کنٹرول لائن پر ان فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو آزاد کشمیر میں معصوم شہریوں پر حملے کر رہے ہیں۔ بھارت نے ڈرونز کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ پاکستان کے تمام حملے انتہائی مہارت سے کئے گئے تاکہ سویلنز اس کا نشانہ نہ بنیں۔ بھارت میں جن مقامات سے پاکستان پر میزائل فائر کئے گئے ان کو تباہ کیا گیا۔ کوئی شک نہ رہے۔ اگر ہماری سلامتی و خود مختاری پر آنچ آئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم اور وزراء کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اہم فیصلے کئے۔ پاکستان نے اپنی وسیع تر ٹیکنالوجی میں سے کچھ کا تحمل کے ساتھ استعمال کیا۔ بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ‘ اسکے ثبوت ہیں۔ ہم نے اورنگروٹ میں براہموس میزائلوں کے اڈے پر حملہ کیا۔ براہموس میزائلوں کے ذخیرے کو تباہ کیا گیا۔ پاکستان کے نوجوانوں نے آئی ٹی کی جنگ میں بہترین کردار ادا کیا۔ پاکستانی افواج نے بھرپور سائبر حملے بھی کئے۔ بھارتی فوج کے زیراستعمال سسٹمز کو مفلوج کیا۔ ائیر بیسز میں سرینگر مامون‘ امبالہ اور پٹھان کوٹ کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی میڈیا بہادری سے بھارتی میڈیا کے سامنے ڈٹا رہا۔    پاکستان نے اپنی وسیع تر ٹیکنالوجی میں سے کچھ کا تحمل کیساتھ استعمال کیا۔ اس طرح کی بیشمار ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں مستقبل میں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ پاکستان کا ردعمل درست‘ مناسب اور محدود تھا۔ خیبر پی کے اور بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔ افواج نے مغربی محاذ پر بھی آپریشنز کو جاری رکھا۔ ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی تو ہمارا ردعمل جامع‘ جوابی اور فیلصہ کن ہو گا۔ ہم نے بتایا تھا کہ ہم جواب دیں گے بتایا تھا جواب ہماری مرضی ‘ وقت اور جگہ کے تعین کے حساب سے ہو گا۔ بھارت کی بزدلانہ فوجی جارحیت کے نتیجے میں بنیان مرصوص شروع کیا۔ پاکستان نے بہیمانہ قتل پر جواب دینے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کیا گیا۔ پاکستان کیخلاف آپریشن کرنیوالی تمام جگہوں پر پاکستان نے جواب دیا۔ بیاس اورنگروٹا میں براہموس میزائلوں کے اڈے پر حملہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ پاکستان نے کامیابی سے اڑی نیٹ ورکس سٹیشن اور پونچھ راڈار کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے 26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا‘ بھارت نے ڈرونز کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی‘ پاکستان کے تمام حملے انتہائی مہارت کے ساتھ کئے گئے تاکہ عام شہری نشانہ نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں‘ بھارتی جارحیت میں زخیم ہونے والوں کے لئے دعا گو ہیں‘ پاکستان نے تمام حملے مہارت کے ساتھ کئے تاکہ سویلین نشانہ نہ بنیں۔ مربوط طریقے اور ذمہ داری سے اہداف کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی میڈیا بہادری سے بھارتی میڈیا کے سامنے ڈٹا رہا۔ عالمی میڈیا نے بھی بھارتی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی‘ بھارتی میڈیا نے بھی بھارتی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی‘ ساری دنیا نے بھارتی تنصیبات پر پاکستانی حملوں کو رپورٹ کیا۔ ہمارے پاس بھارتی پائلٹ نہ سیز فائر کی درخواست کی۔ یہ خواہش بھارت نے کی‘ سیز فائر کی پابندی کرینگے۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور بھارت میں امن نہیں آ سکتا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں کشمیر متنازعہ علاقہ ہے۔ کشمیر فلیش پوائنٹ ‘ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ کشمیر ایک بیرونی مسئلہ ہے بھارت اندرونی معاملات کیلئے استعمال کرتا ہے بھارت کشمیر کا سٹیشن‘ ڈیمو گرافی تبدیل کر رہا ہے۔ سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے پاک آرمی کی جانب سے ایل او سی پر کوئی سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ پاکستان کی مسلح افواج کنٹرول لائن پر جنگ بندی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ یقین دلاتا ہوں پاک فوج سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کرے گی ہم امن پسند قوم ہیں جارحیت ہوئی تو ہم جواب دیں گے اور ہم نے جواب دیا۔ آپریشن بنیان مرصوص ا فواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اورغیرمتزلزل عزم کا استعارہ ہے پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے پاکستان نے واضح کیا تھا کہ  بھارت کی جانب سے کوئی جارحیت کی گئی تو اْس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانی کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’13لاکھ بھارتی فوج ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی‘‘ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوجی محاذ آرائی کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے یہ کدھر جاتا ہے یہ ہماری چوائس ہے اگر بھارت نے جارحیت کی تو ہمارے پیغام واضح ہے کہ ہم تیار ہیں آزمانا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ ہم محاذ آرائی شروع نہیں کرینگے کیونکہ ہم ایک ذمہ دار ریاست ہیں، ہم ہمیشہ تعمیری بات چیت کے راستے  پرعمل کرینگے، ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ ہم بھارت کی جارحیت ، طاقت اور مکاری سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں، صرف ہمارے جواب کا انتظار کرو بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی ہے اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ مسلح افواج دشمن کی جارحیت کا مکمل اور بھرپور جواب دے رہی ہیں، بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کی غیور عوام اور پاکستان کی افواج یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا، انشاء اللہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ بھارت نے بزدلانہ طریقے سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، دشمن نے پاکستان کی جری قوم  کو للکار ہے بھارت کی اس غلط فہمی کو ٹھیک کردیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کیا بھارت یہ نہیں جانتا کہ ہم جذبہ شہادت سے سرشار  ایک مضبوط فوج ہیں، الحمد اللہ ! افواج پاکستان پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہے اور دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ملک کی سرحدوں کا دفاع، اس پاک دھرتی کا دفاع ہمارا نصب العین اور ہماری خوش قسمتی ہے، پاکستان نے صرف اپنا دفاع کیا ہے یہ بھارت ہے جس نے بزدلانہ حملہ کیا ڈی جی آئی ایس پی آربھارت نے نہتے اور معصوم شہریوں بشمول بچوں اور عورتوں پر بزدلانہ حملہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، پاکستان اپنی مرضی کی جگہ اور وقت کے مطابق اس جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، بھارت کی بوکھلاہٹ اور پاگل پن کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان زندہ باد۔ افواج پاکستان پائندہ باد ۔ دریں اثناء پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارسل اورنگزیب احمد نے بتایا کہ پاک ائیرفورس بمقابلہ بھارتی فضائیہ کا سکور 0-6 رہا۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاکستان ائیرفورس کی بہترین کارکردگی پر اﷲ کا شکر گزار ہوں۔ پاک فضائیہ نے امن اور جنگ میں اپنی تیاری مکمل رکھی ہوئی ہے۔ ائیر چیف نے ہمیں جو ہدایات دیں ان پر عمل کیا دفاع کا حق استعمال کیا اور ان اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان پر حملہ کیا گیا پاکستان ائیر ڈیفنس آپریشن میں تمام ڈرونز اور میزائل کی آمد موجود ہے۔ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گئے۔ ڈرونز کو جام کر کے ڈیٹا فراہمی کی تقسیم کو روکا‘ سافٹ اور ہارڈ فیل کی پالیسی اپنائی ۔ ہارڈ فل صرف ان علاقوں میں کیا گیا جہاں پر عوام اور شہری موجود تھے ہماری کامیابی کی اصل وجہ ائیر چیف کی ذہانت ہے بھارت نے ڈرونز اور بغیر پائلٹ طیارے پاکستان بھیجے۔ پاکستان نے تمام ڈرونز اور بغیر پائلٹ طیاروں کا بروقت پتہ لگا لیا۔ پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل رب نواز نے بریفنگ میں کہا کہ اﷲ کے فضل سے ہم بحری لحاظ سے دفاع پاکستان میں کامیاب ہوئے۔ 6 اور 7 مئی کو جب بھارت نے حملے کئے تو ہم سمندر سائیڈ سے کسی بھی جارحیت کیلئے تیار تھے۔ پاک نیوی کی تیاری دیکھ کر ہی دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہ ہوئی ہم مسلسل 24 گھنٹے سے سمندری حدود کی نگرانی کر رہے تھے۔ پاک نیوی نے اپنی بھرپور حکمت عملی کے تحت تجارتی بحری جہازوں کی بحفاظت آمدورفت کو یقینی بنایا اور تمام بندرگاہوں کو آپریشن رکھا دوران جنگ پاک نیوی نے بھارتی نیوی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ بھارتی بیڑا وکرانٹ حملے کے بعد ہماری حدود سے باہر چلا گیا وہ ہمارے نشانے پر تھا فضائی طور پر بھی وکرانت کی مانیٹرنگ کر رہے تھے۔ پاکستان کی سمندری حدود سے بھارتی جہاز 400 نائیکل میل دور تھا۔ پاکستان میں امن پر جشن منایا جا رہا ہے ہمارا جواب قومی اتحاد کی علامت ہے ہمارا جواب بروقت اور تاریخی تھا۔ بھارتی حملوں میں انفراسٹرکچر اور ائیر کرافٹ کو نقصان ہوا ہے جس ائیر کرافٹ کو معمولی نقصان ہوا وہ جلد آپریشنل ہو جائے گا۔ عوام جشن منا رہے ہیں تو سیز فائر کی خلاف ورزی کیوں کریں گے ہماری نیوکلیئر کیپسٹی کو ہٹ کرنے کی خبر غلط ہے۔ 84 ڈرونز آئے ہم نے گرا دیئے مزید بھی آئے تو گرائیں گے۔ بھارت مختلف پراکیسز سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے جسے بھارت سپانسر کر رہا ہے۔ اﷲ کی مدد سے دہشت گردی پر قابو پا لیں گے۔ دہشت گردی بھی ہمارے دشمن کی لگائی ہوئی آگ ہے اگر ہم یہاں مات دے سکتے ہیں تو وہاں بھی شکست دے سکتے ہیں۔ دہشت گردوں کا اسلام‘ انسانیت اور ہماری روایت سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں ان کے درمیان جنگ حماقت ہو گی ہم میچور پلیئر ہیں کشیدگی کو کنٹرول کر رہے تھے ہم امن سے محبت کرنے والے لوگ ہیں صرف جارحیت کو جواب دیتے ہیں جب پاکستان جارحیت کا جواب دیتا ہے تو وہ ٹکا کر دیا ہوا جواب ہوتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج نے بھارت کے خلاف شاندار آپریشن، حملوں کی تفصیلات جاری کردیں
  • پاکستان کی مسلح افواج نے قوم سے کیا ہوا وعدہ نبھایا،ترجمان پاک فوج
  • 26 اہداف نشانہ، قوم سے وعدہ نبھایا، فتح ملی، اللہ کا شکر سیز فائر کی خواہش بھارت نے کی: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • الحمداللہ، افواج پاکستان نےقوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ الفتح میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام 
  • آپریشن بنیان مرصوص بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا‘مسلم لیگ (ن)  
  • آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر زندہ دلان لاہور کی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی
  • افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے، مریم اورنگزیب
  • آپریشن بنیان مرصوص؛ پوری قوم مسلح افواج کیساتھ ہے