پاکستان کی تاریخی فتح ؛ پاکستانی کوہ پیماؤں کا پاک آرمی و فضائیہ کے نام نیشنل ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
سٹی 42: پاکستانی کوہ پیما کی ٹیم نے پاکستان کی تاریخی فتح پر پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے کے نام نیشنل ریکارڈ قائم کر دیا
سرفنگا صحرا پر کوہ پیما کھلاڑیوں نے 100 فٹ پاکستان آرمی اور 100 فٹ پاکستان کا پرچم لہرایا ،نیشنل ریکارڈ قائم کرنے میں گلگت سکردو پنجاب کے کوہ پیما کھلاڑی شامل تھے،قومی ریکارڈ شہر ملتان کے کوہ پیما کھلاڑی ثاقب رحمان کی نمائندگی میں بنا یا گیا، قومی کوہ پیما ٹیم کا شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ،
نائب صدر الپائن کلب ایاز شگری کی قیادت میں ٹیم نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا، کوہ پیما کا کہنا تھا کہ ہماری سانسیں، ہماری طاقت، سب وطن کے لیے ہے،پاک فوج ہمارا فخر ہے، ان کے نام پرچم بلند کرنا اعزاز ہےپاکستان آرمی ہمارے دلوں میں ہے، یہ پرچم ان کے وقار کی علامت ہے،
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کوہ پیما
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، آذربائیجان میں پاک فوج کی فتح کا جشن
آذربائیجان میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی بھارتی فضائیہ پر حالیہ کامیابی کا جشن منایا۔
یہ اظہارِ یکجہتی اُس وقت دیکھنے میں آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے آپریشن "بُنيانُ المَّرْصُوص" کے تحت دشمن کو مؤثر جواب دیا۔
مشکل حالات میں آذربائیجان اور ترکی نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی اور عالمی سطح پر اپنا مؤقف بھی پیش کیا، جسے پاکستانی عوام اور حکومت نے سراہا ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے ترکی اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی میں دشمن کے متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی عوام کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔