صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، شعبہ صحافت اور اکیڈیمیا کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

 عظمیٰ بخاری

(صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب)

پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے۔ ہمارے میڈیا نے جس بہترین اور ذمہ دارانہ انداز میں رپورٹنگ کی اس سے پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر ہوئی ہے۔ ہماری ملکی تاریخ میں صحافیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے جو خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ میں آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہوں۔ پنجاب ایک پرامن صوبہ ہے، یہاں صحافیوں کی زندگیوں کو وہ خطرات لاحق نہیں ہیں جو دیگر صوبوں میں ہیں۔

عصر حاضر میں صحافت کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے یہ خود میڈیا کے لیے بھی باعث تشویش ہے۔ ہمیں یہ واضح کرنا ہوگا کہ صحافت کیا ہے اور صحافی کون ہے؟ آزادی اظہار حق ہے لیکن اس کے نام پر نفرت اور تضحیک کی اجازت نہیں دی۔ اپنی پسند اور ناپسند کو صحافت کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ شعبہ صحافت میں موجود خرابیوں کا ادراک میڈیا کو بھی ہے لہٰذا اگر صحافتی تنظیمیں خود احتسابی کے ذریعے صحافیوں اور آلہ کاروں میں فرق کریں تو عالمی سطح پر ہمارے میڈیا کا وقار بلند ہوگا ۔ ڈالر گیم کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا پر فیک نیوز، پراپیگنڈہ اور بدتمیزی کا طوفان ہے۔ سوشل میڈیا دراصل ڈالر میڈیا ہے جہاں ویوز کی گیم ہے ۔

میں خود سوشل میڈیا کا شکار رہی ہوں۔ اب وزیراعلیٰ پنجاب کی فیک ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں جو افسوسناک ہے۔ کسی بھی مہذب معاشرے میںاس کی گنجائش نہیں ہے۔ پیکا ایکٹ کے حوالے سے میرا صحافتی برادری سے گلا ہے، اگر میڈیا اور دیگر سٹیک ہولڈرز اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں تو ہمیں قانون سازی کی ضرورت نہیں، مل کر مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ یہ واضح ہونا چاہیے کہ آزادی اظہار کے نام پر سوشل میڈیا کو شطر بے مہار نہیں چھوڑا جاسکتا،ا سے ریگولیٹ کرنا ہوگا۔  حکومت صحافیوں کی فلاح کیلئے کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جرنلسٹ سپورٹ فنڈ دوگنا کر دیا گیا ہے لہٰذا جلد صحافیوں کو صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت 3200صحافیوں اور میڈیا پرسنز کو پلاٹ دیے جارے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کی منظوری دے دی ہے، جلد کابینہ سے منظور کرایا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی کو بھی قبول نہیں، صحافی بھی اس کا شکار ہیں۔ صحافتی تنظیمیں میڈیا سے کالی بھڑیں نکالیں، ہمیں غلط کو غلط کہنا ہوگا پھر ہی ملک بہتر ہوگا، جمہویت مضبوط ہوگی اور صحافت بہتر ہوگی۔ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم میڈیااور صحافیوں کے مسائل دور کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ میڈیا میں موجود خرابیوں کو دور کرنے پر صحافی برادری کا بھی اتفاق ہے، حکومت اور میڈیا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر فائزہ لطیف

(چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ، جامعہ پنجاب)

صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس کی مضبوطی میں اکیڈیمیا کا کردار اہم ہے۔ میں 1941 ء میں برصغیر کے پہلے شعبہ صحافت کی بنیاد جامعہ پنجاب میں رکھی گئی۔ اس درسگاہ نے پاکستان کے نامور اور بڑے صحافی پیدا کیے ہیں جوشعبہ صحافت کے فروغ اور ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ میڈیا کاکام نہ صرف حکومتی اقدامات اور پالیسیاں لوگوں تک پہنچانا ہے بلکہ واچ ڈاگ کا کردار بھی ادا کرنا ہے تاکہ معاشرے اور جمہوریت کی خدمت ہوسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ میڈیاعوام کی آواز بھی ارباب اختیار تک پہنچاتا ہے۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں میڈیا کی آزادی اہم ہوتی ہے۔ آئین پاکستان بھی آزادی اظہار کا حق دیتا ہے جس سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔

پاکستان میں جمہوریت کی ترقی کیلئے میڈیا کا کردار اہم ہے، ہم قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حکومت کو آزادی صحافت پر قدغن نہیں لگانی چاہیے، صحافت میڈیا کا چوتھا ستون ہے، اس کی آزادی جمہوریت کی مضبوطی کی ضامن ہے۔ جدید دور کے جدید مسائل ہیں جن کی نوعیت بھی مختلف ہے اور اسی حساب سے نئے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔ڈیجیٹل ورلڈ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے دور میں ’انفارمیشن سموگ‘ ہے جس میں کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ ہر طرف فیک نیوز،فیک آڈیوز اور ویڈیو زکا طوفان ہے، اس کے شر سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے لہٰذا ہمیں فیکٹ چیکنگ میکنزم کو فروغ دینا ہوگا۔ ایک المیہ یہ بھی ہے کہ بغیر کسی تربیت کے سوشل میڈیا پر انفلوئنسرز اور ویلاگرز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غیر ذمہ دارانہ استعمال کر رہے ہیں۔ سٹیزن جرنلزم کی اہمیت ہے لیکن اس کے کچھ تقاضے بھی ہیں لہٰذا ہمیں نوجوانوں کو اس کی تربیت دینا ہوگی۔

جدید چیلنجز سے نمٹنے میں یونیورسٹیز اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے طلبہ کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے خصوصی کورسز پڑھا رہی ہیں  تاکہ انہیں ذمہ دار شہری بنایا جاسکے۔ قانون کا احترام انتہائی اہم ہے۔ ہم بی ایس اور ایم فل کی سطح پر میڈیا کے حوالے سے قوانین پڑھا رہے ہیں، انہیں اخلاقیات کا درس بھی دیا جاتا ہے۔

ہم طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسے جدید علوم کے حوالے سے بھی تربیت فراہم کر رہے ہیں، اس کیلئے خصوصی تربیتی ورکشاپس اورسمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی ترغیب دی جاتی ہے۔ میرے نزدیک میڈیا لٹریسی انتہائی اہم ہے، اسے سکول کی سطح سے ہی رائج کرنا چاہیے۔ میرا شعبہ جامعہ پنجاب میں بچوں کو پبلک ریلیشنز، ایڈورٹائزنگ، جرنلزم و جدید علوم کی تربیت فراہم کر رہا ہے۔ ہم سرکاری و نجی شعبے کے تعاون سے طلبہ کو مزید بہترین تعلیم سہولیات دینا چاہتے ہیں۔

سلمان عابد

(دانشور و کالم نگار)

دنیا میں جہاں آزادی اظہار رائے کی بات ہوتی ہے وہاں ذمہ دارانہ صحافت کی بات بھی ہو رہی ہے اور ایک ایسے میڈیا کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے جس میں خود احتسابی ہو۔ عصر حاضر میں ڈیجیٹل میڈیا تیزی سے روایتی میڈیا پر بالادستی حاصل کر رہا ہے لہٰذا یہ طے کرنا انتہائی اہم ہے کہ اس کی ریڈ لائن کیا ہوگی۔ پاکستان ایک مشکل ملک ہے۔

یہاں سول ملٹری ادوار رہے ہیں دونوں کے مابین عدم اعتماد اور تحفظات بھی پائے جاتے ہیں، یہاں میڈیا پر پابندیاں لگتی رہی ہیں اور میڈیا زوال کا شکار رہا ہے۔ہمارے ہاں میڈیا مکمل آزاد نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ہم دنیا میں آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی کے حوالے سے نچلے درجے پر ہے۔ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے لہٰذا میڈیا کی آزادی کے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی۔ ہمارے ہاں میڈیا اور سوشل میڈیا کے مسائل بھی ہیں، ہم تنقید اور تضحیک میں فرق بھول گئے ہیں اور اقدار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھ رہے۔

ہمارے سوشل میڈیا پر تنقید ، تضحیک میںبدل گئی ہے، مادر پدر آزادی سے ہیجانی کیفیت ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کے اوائل میں ہمیں چیلنجزکا سامنا کرنا پڑا، اب وہاں کافی بہتری ہے۔ پرنٹ میڈیا میں خود احتسابی اور احتیاط زیادہ ہے۔ یہاں کچھ بھی شائع کرنے سے پہلے مکمل ایڈیٹوریل چیک ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر تو صرف بیک گراؤنڈ میوزک لگا کر ویڈیو اپ لوڈ کرنے سے معانی بدل جاتے ہیں۔ آئین پاکستان، ملکی قوانین اور ضابطہ اخلاق آزادی اظہار کی گارنٹی دیتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ تمام شہریوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا پابند بھی کرتے ہیں۔ جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا،ا س کے خلاف ایکشن ہوگا۔

ہمارے ہاں قوانین کا غلط استعمال بھی ہوتا ہے۔ ہماری حکومتیں بھی تنقید سننے کی عادی نہیں ہیں۔ ہمارے ہاں جمہوریت ٹرانزیشنل فیز میں ہے، صحافت نے جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ صحافیوں نے جمہوریت کی آزادی میں بہت کچھ بھگتا ہے، پابندیاں، تشدد اور جیلیں برداشت کیں۔ صحافی آج بھی آزادی صحافت اور جمہوریت کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ حکومت اور میڈیا ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں بلکہ انہیں ایک دوسرے کے کردار کو تسلیم کرکے، تحفظات دور کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ پیکا ایکٹ پر صحافی برادری کو تحفظات ہیں۔ حکومت اور صحافتی برادری کو ایک دوسرے سے بات چیت کے ذریعے راستہ نکالنا ہوگا۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے صحافیوں اور حکومت کے درمیان اعتماد بحال کرنا ہوگا۔

یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ صحافت اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے اور جدوجہد کرنے والوں کو تحفظ حاصل نہیں ہے۔ صحافی آج بھی معاشی لحاظ سے کمزور ہیں۔ بے شمار اداروں میں ان کے صحت کا تحفظ نہیں ہے، ان کی تنخواہ کے مسائل بھی ہیں، کیمرہ مین کی زندگی بھی رسک پر ہوتی ہے، صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے بھی کام کرنا ہوگا۔ بڑے شہریوں کے صحافیوں کو مراعات بھی ملتی ہیں اور تحفظ بھی لیکن مضافاتی علاقوں میں موجود صحافیوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، ان پر توجہ دینا ہوگی۔ ہمارے ہاں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شعبے میں پولرائزیشن ہوئی ہے۔

ہمارے صحافی بھی کسی سطح پر اس کا شکار ہوئے ہیں۔ صحافت کی مضبوطی کیلئے صحافیوں کو جماعتوں سے بالاتر ہو کر آئینی، قانونی، جمہوری اور سیاسی نظام کو فروغ دینا ہوگا۔ ہمیں بداعتمادی کے خاتمے کیلئے توازن پیدا کرنا ہوگا۔ ہمیں ڈالر بیسڈ میڈیا یعنی سوشل میڈیا کے حوالے سے معاملات میں بہتری لانا ہوگی، اس حوالے سے نہ صرف ڈیبیٹ کرنے بلکہ عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صحافتی اقدار کے فروغ اور صحافتی ترقی کیلئے حکومت، میڈیا، صحافتی تنظیموں، اکیڈیما، سول سوسائٹی سمیت سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں بلیم گیم سے نکل کر عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔  

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر ا زادی صحافت ا زادی اظہار کیلئے کام کر قربانیاں دی کے حوالے سے جمہوریت کی شعبہ صحافت صحافیوں کو کر رہے ہیں کی مضبوطی کرنا ہوگا اور میڈیا ہمارے ہاں کی ا زادی میڈیا کا میڈیا کی صحافت کی کا کردار صحافت کے میڈیا کے ہے لہ ذا حکومت ا طلبہ کو ہوتی ہے کا شکار نہیں ہے کے نام ہے اور اہم ہے رہا ہے

پڑھیں:

دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا، سرفراز بگٹی

دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا، سرفراز بگٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز

کوئٹہ(سب نیوز)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ دشمن نے شاید پاکستان کا غلط اندازہ لگایا تھا۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے ایما پر لڑنے والوں کو بھی آج پیغام مل گیا، پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کردیا کہ وہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، آرمی چیف، نیول چیف و سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ آج کوئٹہ ورلڈ انٹر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کرایا گیا، کوئٹہ ورلڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد سے دنیا میں بہترین پیغام گیا، بھارتی جارحیت پوری دنیا نے دیکھی دنیا ہمارے ساتھ ہے۔وزیراعلی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بلاوجہ بھارت ہم پر الزامات لگاتا ہے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، کامیاب ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئندہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنور مقدم قتل کیس،مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر نور مقدم قتل کیس،مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر شاہینوں نے گھس کر مارا، اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا، عظمی بخاری جنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا ، بھارتی میڈیا کا بڑا انکشاف امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان آئندہ مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان یو این سیکرٹری جنرل کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی برقرار رکھنا بھارت کیلئے ناگزیر تو ہے، مگر وہ مکار دشمن ہے، لیاقت بلوچ
  • تاریخ نے ثابت کیا ہے افواج پاکستان ، قوم ہر جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں، آرمی چیف 
  • بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان کیلئے بہتر ہوگا، اعزاز چودھری
  • دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا، سرفراز بگٹی
  • دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان اپنی آزادی، وقار اور سالمیت پر حملہ برداشث نہیں کرے گا؛ بلال اظہر کیانی
  • تو عظیم ہے ماں!
  • بھارت کا ٹیبل پرآنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے: بلاول بھٹو
  • کشمیری عوام پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • ’جب میزائل آخر میں استعمال کرنا تھا وہ پاکستان نے پہلے کرلیا‘، پاکستانی حملوں کے بعد بھارتی میڈیا میں سوگ